پریس ریلیز
02-01-2024
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2024-25میں بزنس مین پینل پروگریسیو اور یونائیٹڈ بزنس گروپ الائنس کے امیدواروں کی واضح اکثریت میں کامیابی پر حیدرآباد کے تاجروں و صنعتکا روں کا بی ایم پی پروگریسیو کے کو آرڈینیٹر اور حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کا فقیدالمثل استقبال، پھو لوں کی پتیاں نچھا ور کیں، ثقافتی تحائف اور پھول پیش کئے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور بی ایم پی پرو گریسیو کے کو آرڈینیٹر کے عدیل صدیقی نے صنعتکا روں و تاجروں اور ایسو سی ایشنز کے اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر و صنعتکار ہما ری طاقت ہیں، ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان کے چیمبر س آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسو سی ایشنز کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں یو بی جی کو پچھلے چار سالوں سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ہما ری یو بی جی کے سرپرست ایس ایم تنویر سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے پاکستان کی معا شی ترقی کے تناظر میں کشادہ دلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے یو بی جی اور بی ایم پی پرو گریسیو الائنس کو حتمی شکل دی اور مشترکہ امیدوار ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کھڑے کئے گئے اور الحمد اللہ ہم نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کی ہے، بی ایم پی پروگریسیو نے مجھے اور خرم اعجاز کو پاکستان بھر کے چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسو سی ایشن سے روابط کی ذمہ داری سونپی تھی ہم نے انتخابات میں کامیابی کے بعد پلان کیا ہے کہ حکومتی اداروں میں سندھ کے چیمبر س آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایسو سی ایشنز کے نمائندگان کو تاجر برادری کی نمائندگی کے لئے بھیجا جائے گا، ہم تاجر برادری کی نوجوان قیادت کو آگے لانے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی معیشت کی ترقی اور پاکستان کی تاجر برادری کے اتحاد اور یکجہتی ہما ری اولین ترجیحات ہیں، یو بی جی اور بی ایم پی پروگریسیو مل کر تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے۔ عدیل صدیقی نے مزید کہا کہ حیدرآباد کی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ڈیولپمنٹ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد میں نئی صنعتیں لگائی جائیں اور شہر میں ڈیولپمنٹ کے کام کئے جائیں ایک پلان کے ذریعے ہم وفاقی حکومت سے حیدرآباد کی صنعت اور تجارت کی ترقی کے لئے بات کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں نیا گروپ بی ایم پی پروگریسیو پو ری طاقت کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا ہے، مثالی کامیابی پر بی ایم پی پروگریسیو اور ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت کو حیدرآباد کی تاجربرادری کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں،نائب صدر اویس خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ استقبالیہ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان اراکین صارم صدیقی، محمد سلیم خان، محمد فہیم، محمد عدنان، محمد اکبر خان درانی، الہ دین قائم خانی، صلاح الدین قریشی، دانش شفیق قریشی، احسن ناغڑ، معیز عبا س، مقصود احمد چوہان، اعجاز علی راجپو ت، سید علی حسن لجپال، افتخار عبا سی، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، رضوان احمد، علی رضا آرائیں، نواب خان، راشد قریشی، حماد درانی، امین قلندری، ملک ہاشم، آصف کونچ والا، ضرار احمد، عدنان خان دیسوالی، ایوب شیخ، جلال الدین قریشی، شاہد رانگڑ، آصف سٹہ، جاوید خلجی، حاجی مشتاق، سہیل بابر، شاہد خان، کامل جعفری، قاضی کامران، مرزا فرما ن بیگ، سید رفعت زیدی، نسیم اختر، عقیل میمن، سعد اللہ خان، افتخار قادری، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدرمحترمہ بینش افتخار قادری، وو من چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ڈسٹرکٹ) کی نائب صدر میڈم صدف سمیت کثیر تعداد میں تاجرشریک تھے۔
سیکریٹری جنرل