پریس ریلیز
حیدرآباد شہر سے غربت کا خاتمہ کریں گے۔۔۔عدیل صدیقی
چھو ٹے تاجروں کو پروموٹ کر رہے ہیں۔۔۔محمد اکرام راجپوت
02-06-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے شعبہ طب کے ممتاز صنعتکار ناصر احمد خان کی طرف سے حیدرآباد جیم خانہ کلب میں دیئے گئے ظہرانہ کے شرکا ء سے گفتگومیں کہا کہ ہما ری ٹیم نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس پر دن رات محنت کر رہے ہیں، میرے ہمدرد وں اور دوستوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے،ہم سب ایک ایجنڈے پر متفق ہیں اور وہ ہے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کا فروغ، ہم بلا تفریق تاجر برادری کی خدمت کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، تاجر برادری کے بہت سے مسائل ہیں جو کہ ہما رے علم میں ہیں اور ہم ان پر کام کر رہے ہیں، حیدرآباد سائٹ کے انفر ااسٹرکچر کی تعمیر کے لئے بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ حیدرآباد میں نئی سائٹ بنانے جا رہے ہیں۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ اللہ تبا رک و تعالیٰ نے ہمیں بڑی کامیابی دی ہے کیونکہ ہم لائسنس لے کر آئے ہیں، ایچ سی سی آئی کی قیادت ہمارا حق ہے، دو سال پہلے جو حیدرآباد چیمبر کی کارکردگی تھی ممبران اچھی طرح جانتے ہیں، صدر عدیل صدیقی نے رات دن ایک کر کے حیدرآباد چیمبر کی رونقیں بحال کی ہیں، اداروں سے روابط مضبوط بنائے تاکہ تاجر برادری کے مسائل مقامی سطح پر حل کرائے جا سکیں، چھو ٹے تاجروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں شامل کیا گیا ہے، حیدرآباد کے مسائل کو ہائی لیول پر اٹھانے سے شہریوں اور تاجر برادری دونوں کو فائدہ پہنچے گا، میں صدر عدیل صدیقی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے ممبران کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھو ڑی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تاجر برادری ہم سے مانوس ہے اور محبت کرتی ہے،عہدیداران تعلیم یافتہ و باشعور ہیں اور معاملا ت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں ممتاز صنعتکا ر ناصر احمد خان نے ایچ سی سی آئی کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، صنعتکار و سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عہدیداروں کو ثقافتی تحائف اور پھول پیش کئے،ناصر احمد خان نے اپنے مختصر خطبہ استقبالیہ میں صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت اور ممبران کو مخالفین کی طرف سے ایچ سی سی آئی دفتر پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے قلیل عرصے میں ممبران کی جو خدمت کی ہے اس سے حیدرآباد چیمبر کا مورال بڑھا ہے، ممبران سمجھتے ہیں کہ عدیل صدیقی کو بتائیں ضرور کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ واقعی بڑے بڑے کیسوں اور مسائل کو حل کرنے میں عدیل صدیقی نے بہترین ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو حل کرایا۔ ظہرانے میں پہلاج رائے،مرزا حسن مسعود بیگ، حاجی محمد سلیم خان، نواب الدین قریشی، محمد عدنان خان، افتخار عبا سی، سید علی حسن لجپال، شفقت اللہ میمن، فہیم خان، محمد راشد قریشی، علی رضا آرائیں، اسلم خان دیسوالی و دیگر موجو دتھے۔
سیکریٹری جنرل