پریس ریلیز
تاجر برادری بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے
02-08-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے بلوچستان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنر سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور نائیک مدثر فیاض کے اندوہناک حادثے میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قابل ترین افسران سے محروم ہو گیا ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان آرمی کے جوانوں نے ملک کے دفاع سمیت قدرتی آفات میں بھی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی نگہبانی کے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں، تاجر برادری اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے نکلنے والے و طن عزیز کے بیٹوں کی شہادت کو قبول فرمائے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، تاجر برادری اور پاکستانی عوام شہدا ء پر رشک کرتے ہیں۔
سیکریٹر ی جنرل