پریس ریلیز
بچوں کو بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے…عدیل صدیقی
تاجر برادری چاہتی ہے کہ درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے
02-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، نائب صدر اویس خان، چیئر مین لاء اینڈ آر ڈر سب کمیٹی مرزا حسن مسعود بیگ اور محمد عدنان خان، احسن ناغڑ، فرمان بیگ نے ہیر آباد میں کمسن بچی ژالہ کے بہیمانہ قتل پر والد فیصل قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تاجر برادری کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا اور بچی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ دلخراش واقعہ سے ہمیں دلی صدمہ ہوا ہے، تاجر برادری کی طرف سے شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ سے گذارش کی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں، تاجر برادری متاثرہ فیملی اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔بچے ہما را مستقبل ہیں، بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں مضبوط قانون سازی کی جائے اور قانون پر سخت عمل کیا جائے تاکہ معاشرے میں آئے دن اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ والدین کو بچوں کی پرورش میں اپنی ذمہ داریو ں پر توجہ دینی چاہئے، بچے والدین کی پہلی درسگاہ ہیں، ہمیں ان کی مکمل نگرانی کرنی ہے اور کسی بھی صورت میں بچوں کو گھر سے باہر نا نکلنے دیں۔
سیکریٹری جنرل