پریس ریلیز
ایمیریٹس ایئر لائنز تاجروں کو فضائی سفر کی بہترین سہولت دے گی۔۔۔نعمان شاہد
دونوں اداروں کے درمیان تعاون سے تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا۔۔۔اویس خان
03-02-2024
حیدرآباد ( )ایمیریٹس ایئر لائنز کے سیلز مینیجر ساؤتھ پاکستان ایم نعمان شاہد کی قیادت میں وفد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر نائب صدر اویس خان سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔سعد اللہ شیخ نے بتایا کہ ایمیریٹس ایئر لائنز کا شمار دنیا کی نمایاں ایئر لائنز میں ہوتا ہے، مسافروں کو بیرون ملک ایئر پو رٹ سے ہو ٹل تک شٹل سروس، معیا ری کھانوں اور آرام دہ نشستوں کے علا وہ با صلاحیت عملے کی رہنمائی میں بہترین فضائی سفر کی سہولت مہیا کر رہے ہیں، دوران سفر کویڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، تاجر برادری ایمیریٹس ایئر لائنز سے سفر کریں، ایمیریٹس ایئر لائنز بین الاقوامی سطح پر تجا رتی وفود کے مسافروں کو فیئر میں مناسب رعایت دے گی۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان لائژن سے ممبران کو معیاری فضائی سفر کی سہولت میسر ہو گی، حیدرآباد سے تاجروں و صنعتکا روں بر آمد کنندگان بزنس میٹنگ اور ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لئے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، اس کے علا وہ فیملیز سیاحت کے لئے بھی بیرون ممالک جا تی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایمیریٹس ایئرلائنز مسافروں کو زیا دہ سے زیا دہ سہولیات دیں اس سے ایمیریٹس ایئر لائنز کے بزنس میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ایمیریٹس ایئر لائنز کے سینئر سیلز ایگزیکیٹو کمرشل سیلزساؤتھ پاکستان سعد اللہ شیخ، سیلز ایگزیکیٹو کاشف فہدچیمبر کے اراکین صلاح الدین قریشی، محمد عدنان خان، احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل