پریس ریلیز
رمضان بچت بازار میں مارکیٹ کے لحاظ سے اشیا ء خوردو نوش کی قیمتیں کم ہیں…اویس خان
04-04-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے رمضان بچت بازار ایکسپو سینٹر میں مختلف اشیا ء خوردونوش کے اسٹالوں کا دورہ کیا جہاں مختلف کمپنیوں نے آٹا، چینی، دالیں، مشروبات، کھجور، سبزیاں، چائے کی پتی، پکوان آئل اورگھی کے اسٹال لگائے ہیں۔ حیدرآباد چیمبرکے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ،سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور جملہ اراکین مجلس عاملہ کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو سستی اشیاء مہیا کی جائیں اور رمضان بازار میں حصہ لینے کا مقصد یہ ہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کو کوئی بھی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ رمضان بچت بازار میں مارکیٹ کے لحاظ سے اشیا ء خوردو نوش کی قیمتیں کم ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ رب العزت کی طرف سے انعام ہے، بچت بازار میں تاجروں کو رضاکارانہ ڈیوٹی انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت کر کے باری تعالیٰ کو راضی کرنے کا سنہری موقع ہے، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری فلاحی کاموں کے لحاظ سے سر فہرست ہے، جوکہ غریب اور متوسط طبقات کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہتی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو مزید سہولیات دینے کی ضرورت ہے، مخیر حضرات اور تاجر برادری آگے بڑھیں اور معا شرے کے غریب طبقے کی سہولت کے لئے کم قیمتوں پر اشیا ء خوردونوش اور ملبو سات کے اسٹال لگائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔
سیکریٹری جنرل