پریس ریلیز
04-07-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ”آئی اون حیدرآباد“ کے چیئر مین عمران سہروردی اور ان کے رفقا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت تجا رت حکومت پاکستان سے منظور شدہ ٹریڈ با ڈی ہے اور اس کا کام صنعت و تجا رت کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر انا ہے، حیدرآباد چیمبر سماجی اور فلاحی خدمات بھی انجام دے رہا ہے چاہے وہ کویڈ ہو یا کوئی قدرتی آفات ہو تاجر برادری سرفہرست ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ تشریف لائے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہما ری لیڈر شپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی اصلی حالت میں کام کررہا ہے، ہم نے 21اپریل 2022کو چیمبر کو قانون کے مطابق چلانے کی شروعات کی ہے، وزارت تجا رت پاکستان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو 5سالوں کا لائسنس جاری کیا ہے، ہم نے فیڈریشن میں بڑے مسائل حل کئے ہیں، حیدرآباد کے تاجروں کے ایسے مسائل نہیں ہیں جو کہ حل ناکئے جا سکیں، ہماری پو ری توجہ ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرائے جائیں، حیدرآباد ڈرائی پو رٹ بند ہونے جا رہا تھا ہم نے بڑے امپو رٹر اور ایکسپو رٹر سے مل کر ڈرائی پو رٹ سے ایکسپو رٹ شروع کرائی ہے اور الحمد اللہ حیدرآباد ڈرائی پو رٹ سے 250ملین کی کاٹن ایکسپو رٹ کی جا چکی ہے، ہمار ا کام معا شی ترقی کو تیز کرنا ہے، صنعتیں اور کاروبار چلے گا تو لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، ہم نے صدارت سنبھالتے ہی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ MOUسائن کئے ہیں تاکہ جدید علوم اور تعلیم کے ذریعے صنعتوں کو اپ گریڈ کر کے پیداواری عمل کو تیز کیا جائے۔ گلاس بینگلز انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں مرد و خواتین محنت کش بے روزگار ہو چکے ہیں، ہما ری کو شش ہے کہ گلاس بینگلز انڈسٹری کو فعال کیا جائے،کاروباری خواتین پر دنیا بھر میں توجہ دی جا رہی ہے ہم کو شش کر رہے ہیں کہ کاروبا ری خواتین کو آگے لے کر آئیں گے۔قبل ازیں آئی اون حیدر آباد کے چیئر مین عمران سہروردی نے کہا کہ ہما رے دورے کا مقصد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنا ہے، یقینا نوجوان قیا دت تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں کامیاب رہے گی، ہم کہتے ہیں کہ عدیل بھائی آپ صرف تاجروں کے نہیں بلکہ حیدرآباد شہر کے نمائندے ہیں آپ تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کے ساتھ شہریوں کے مسائل بھی حل کرائیں گے ہم مکمل سپو رٹ کریں گے، سماجی رہنما یاسر ٹالپر نے کہاکہ حیدرآباد چیمبر کی نئی قیا دت باکردار تاجروں و صنعتکاروں پر مشتمل ہے، معا شی ترقی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ایجو کیشن سیکٹر کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے، علی نازش نے کہا کہ کاروباری خواتین کے بہت سے مسائل ہو تے ہیں ان کو بھی حل کرانے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اختتامی کلمات میں کہا کہ عدیل بھائی کی قیادت میں با صلاحیت ٹیم موجود ہے، حیدرآباد کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ اجلاس میں نائب صدر اویس خان،اراکین لال چند لیمانی، ضیا ء الدین قریشی، اختیا راحمد آرائیں اور دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل