پریس ریلیز
تاجر برادری معیشت کا مضبوط ستون ہے…عدیل صدیقی
04-08-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی کاسمیٹکس بنانے والے ادارے بائیو آملہ کے سالانہ ”ریجنل کوپن ڈرا“میں بطور مہمان خصوصی شرکت، صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ”ریجنل کوپن ڈرا“ میں خوشی محسوس کررہا ہوں، بائیو آملہ حیدرآباد کا برانڈ ہے جو کہ ملکی و بیرونی ممالک کی مارکیٹوں میں روشن ستارے کے مانند چمک رہا ہے اور یہ سب کچھ اونرکی دیانت داری اور محنت کا ثمر ہے، ”ریجنل کوپن ڈرا“سے حیدرآباد میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، صنعتی شعبہ معا شی ترقی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے، تاجر برادری معیشت کا مضبوط ستون ہے۔ CEOزاہد شیخ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروبا ری سرگرمیاں پروان چڑھانے کا کریڈٹ تاجروں کی نوجوان کی قیادت کو جاتا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلا شبہ تاجروں کی بے لو ث خدمت کر رہا ہے۔ بعد از حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ”ریجنل کوپن ڈرا“میں کامیاب خو ش نصیب تاجروں کو انعامات دیئے، اس موقع پر ضیا ء الدین، اختیار احمد آرائیں، ناصر خان سمیت تاجر برادری کی کثیرتعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل