پریس ریلیز
ایل سی سے متعلق مسائل پر ایس۔ بی۔ پی۔ ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کریں…عدیل صدیقی
04-09-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے اپنے ایک مراسلے میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے فنانس و ریوینیو کی توجہ لیٹر آف کریڈٹ کے حصول میں صنعتکاروں اور در آمد کنندگان کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے فنانس و ریوینیو نے صدر ایوان عدیل صدیقی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجا رت کاروبا ری لین دین میں لیٹر آف کریڈٹ کے عمل میں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں، بینک دولت پاکستان کو ایل۔ سی۔ سے متعلق مسائل کے سد باب کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات جا ری کردی ہیں۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ صنعتکا ر در آمد کنند ہ لیٹر آف کریڈٹ میں حائل رکاوٹوں کے سلسلے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یا بینک دولت پاکستان کی ہیلپ ڈیسک سے استفادہ کریں۔
سیکریٹری جنرل