پریس ریلیز
05-05-2024
حیدرآباد ( )گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پریٹ آباد کی انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (آئی ایم سی)کا اجلاس حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر و چیئر مین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (آئی ایم سی) نجم الدین قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں طلبہ و طالبات کے داخلوں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں طالبات کی سہولیات، عما رت کی مرمت، فیکلٹی اسٹاف کی کمی جیسے معاملات اور آئندہ کے پروگرام زیر غو ر آئے، اجلاس میں تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممبران آئی ایم سی نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ پر بھا ری رقومات پر رقم خرچ کر رہی ہے طلبہ و طالبات فائدہ اٹھائیں، ہما رے ملک میں قابلیت کی کمی نہیں ہے، صوبے کے ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ صنعتوں کو اسکل کی فراہمی کا ذریعہ ہیں، نوجوان اسکل حاصل کر کے کاروبار کرنے کے علا وہ پرکشش ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں اور بیرون ممالک بھی روزگار کے اچھے مواقع حاصل کر سکتے ہیں، چیئر مین آئی ایم سی اور اراکین نے انسٹیٹیوٹ کے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ چیئر مین آئی ایم سی نے پرنسپل ذو الفقار بڈھانی کو ہدایت کی کہ عمارت کی مرمتی کام اور فیکلٹی اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی کو مراسلہ بھیجا جائے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر و چیئر مین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (آئی ایم سی) نجم الدین قریشی نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آف پاکستان کے اسکل ٹیسٹ کے پچپن کامیاب امیداواروں میں آر پی ایل سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اجلاس میں ممبران آئی ایم سی کمیٹی محمددانش خان، اعجاز علی راجپوت، شوکت سومرو، شفیع محمد قاضی کے علا وہ احسن قریشی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل