پریس ریلیز
5-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے ایپ ٹیک پاکستان کے زیر اہتمام ایک روز ہ ”سالانہ میگا سوفٹ ویئر نمائش“ کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میگا سوفٹ ویئر نمائش ایپ ٹیک کی اچھی کو شش ہے، کامیاب نمائش کے انعقاد پر آرگنائزر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا سوفٹ ویئر کا مقصد جدید علوم کے ذریعے صنعت و تجارت کے شعبے میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنا ہے، نمائش سے نوجوان طلبہ و طالبات میں جدید علوم کا شعور بیدار ہوگا اور طلبہ کو ذہانت کے جوہر دکھانے کا موقع میسر آئے گا۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک صنعت و تجا رت سمیت تمام شعبوں میں جدید علوم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، حکومت پاکستان اور درسگاہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بہت کام کر رہی ہیں،حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج کے اشتراک سے کوہسار میں انکیوبیشن سینٹر لنے جا رہے ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے بے حد مواقع موجود ہیں، رواں سال آئی ٹی ایکسپو رٹ 3ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ ایک خو ش آئند بات ہے، پاکستان کی آبادی65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو جدید علوم کی طرف راغب کر کے ملک کی آئی ٹی ایکسپو رٹ کو بڑھا سکتے ہیں، ملک میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی ضرورت ہے، آئی ٹی گریجویٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں، تعلیم یافتہ طبقہ ای کامرس بزنس کی طرف راغب ہو رہا ہے، ملک میں لانگ ٹرم اکنامی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، دنیا بھر کے ممالک میں 10تا 20سالوں کے لئے لانگ ٹرم اکنامی پالیسیاں بنائی جا تی ہیں تاکہ ملک ترقی کرے۔ چیف آرگنائزر نے نمائش کے شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایپ ٹیک وژن ایک میگا سوفٹ ویئر نمائش ہے، جس کا باقاعدہ سالانہ ایونٹ کراچی میں گذشتہ 12سالوں سے ہوتا ہے، حیدرآباد میں پہلی بار لطیف آباد کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے اس نمائش کا انعقاد انڈ س ہو ٹل میں کیا گیا، جس میں مختلف قسم کے سوفٹ ویئر جیسے کہ ویب ایپلیکیشن، موبائل ایپلیکیشن، IoTاور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے پروجیکٹ رکھے گئے، اس نمائش کا انعقاد ایپ ٹیک پاکستان نے کیا۔اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد سلیم خان، حماد درانی، احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، علی آرائیں کے علا وہ طلبہ و طالبات سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل