پریس ریلیز
06-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بشیر احمد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اسٹیک ہولڈر ہیں، ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں،انہوں نے تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او ز سے روزانہ کی بنیا دپر آن لائن بریفنگ لی جا رہی ہے تاکہ صارفین کے مسائل بر وقت حل کئے جائیں، صنعت معا شی بیک بون ہیں، حیسکو چیف نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کی کاوشوں کو سراہانا چاہئے جو کہ تا دیر تک یاد رکھی جائیں گی کہ وہ سندھ حکومت سے سندھ اسمال انڈسٹریز کو ایکسپریس فیڈر پر شفٹ کرنے کی پرمیشن لے کر آئے ہیں، انہوں نے متعلقہ چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ تین روز میں سندھ اسمال انڈسٹریز کی صنعتوں کو ایکسپریس فیڈر پر شفٹ کر کے لوڈ شیڈنگ فری پاور سپلائی شروع کردی جائے گی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے دو سو ٹرانسفارمر مختص کر رہے ہیں، جو کہ صدر عدیل صدیقی کی سفار ش پر شہر کے تجارتی مراکز اور انڈسٹریل ایسٹیٹ میں مرحلہ وار لگائیں گے، چالیس فیڈر کی تقسیم کے حوالے سے سی ای او نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ فیڈر کی تقسیم کی تجاویز دیکھیں اور ان پر موسم گرما سے قبل کام مکمل کر لیا جائے، بوسیدہ کیبل، ٹرانسفارمر کی مرمت اور تبدیلی کے کام بروقت مکمل کر لئے جائیں، ڈٹیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جائز شکایات پر صارفین کو ریلیف دیں گے اور متنا زعہ بلنگ کی شکایات کے فیصلوں کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور حیسکو افسران پر مشتمل ڈسپیوٹ ریزالو کمیٹی (Dispute Resolve Committee) قائم کی جا رہی ہے جو کہ صارفین کی شکایات پر فیصلہ کرے گی، کنڈا کلچر کے خاتمے کے لئے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیسکو چیف بشیر احمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انرجی کا بحران ہے، صنعت اور کاروبار چلانا مشکل ہو رہا ہے، تاجر برادری حیسکو ریکوری کا چونتیس فیصد ریوینیو مہیا کرتی ہے اس کے باجود انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے مسائل حل نہیں کئے جاتے تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے، ہم ڈپا رٹمنٹ میں ٹکراؤ نہیں چاہتے، تاجر روزانہ کی بنیا د پر شکایات لے کر آتے ہیں جن کا ازالہ کرنا ضروری ہے، حیسکو ریکوری میں تاجر برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے، تاجر برادری کے اجتما عی مسائل کا حل ضروری ہے، لو ڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ شٹ ڈاؤن سے صنعت چلانا اور کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، سابقہ سی ای او انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کو فری لو ڈ شیڈنگ پاور سپلائی کے سلسلے میں گریڈ کی تقسیم کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس پر عمل نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ گریڈ کی تقسیم کر کے انڈسٹریل ایسٹیٹ اورکمرشل مارکیٹوں کو لو ڈشیڈنگ فری پاور سپلائی دی جائے، سندھ اسمال انڈسٹریز کی صنعتوں کو ایکسپریس فیڈر پر شفٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر ا س پر بھی عمل نہیں ہوا، حیدرآباد چیمبر نے سندھ حکومت اور انرجی ڈویژن سے سندھ اسمال انڈسٹریز کو ایکسپریس فیڈر سے پاور سپلائی کی اجازت حاصل کرلی ہے، آپ فو ری طو رپر سندھ اسمال انڈسٹری کی صنعتوں کے لو ڈ کو ایکسپریس فیڈر پر شفٹ کریں، بوسیدہ کیبل اور ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور مرمت کے کام بھی ترجیحی بنیا دو ں پر کرنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو چلینجز کا سامنا ہے اب ایسے حالات نہیں ہیں، حیسکو کو تاجر برادری کے مسائل کے حل پر فوکس کرنا چاہئے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چلتارہے۔ حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی نے کہا کہ آپ حیسکو کی ترقی کے لئے اہلکاروں کا صارفین کے ساتھ رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے، تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے، لو ڈ شیڈنگ اور شٹ ڈاؤن سے تاجر برادری کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس معاملے پر سنجیدگی سے غو رکرنے کی ضرورت ہے، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیسکو چیف پر زور دیا کہ پھلیلی سب ڈویژن میں لوڈشیڈنگ زیا دہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں ا س معاملے کو بھی دیکھا جائے، شہر کی ٹریڈ ایسو سی ایشنز کے نمائندگان نے لو ڈ شیڈنگ، شٹ ڈاؤن، ڈٹکیشن، بو سیدہ ٹرانسفارمر اور کیبل نیٹ ورک کی شکایات پر حیسکو چیف کی توجہ مبذول کرائی۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سر پرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی، وائس چیئر مین فہیم خان، اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، نجم الدین ابڑو، الہ دین قائم خانی، نواب الدین قریشی، اعجا ز علی راجپوت، عبد الرحمن راجپوت، محمد اسلم خان دیسوالی، مقصود احمد چوہان، محمد عدنان خان، حماد درانی، نواب خان، محمدراشد قریشی، جاوید قادری، علی رضا آرائیں، رضوان احمد، کامران راجپوت، رفیق راٹھو ر، عبد الخالق شیخ، افضال چوہان، جھامن داس، احتشام انصا ری، احسن قریشی، ایوب شیخ، حیسکو افسران رانا ایوب، روشن اوڈھو، عبد الغفور، امجد شیخ، آفتاب احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل