پریس ریلیز
05-04-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پرسینئرنائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب نادار افراد کے امدادی پروگرام میں شرکت کی، اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، نواب الدین قریشی، علی رضا اور فرمان بیگ وفد کے ہمراہ تھے۔ عہدیداروں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کی خدمت اور جذبے کو سراہتے ہوئے منتظمین کی خدمات خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سماجی ادا رے متوسط اور غریب طبقات کی مدد کر رہے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے علا وہ بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن قدرتی آفات میں بھی متاثرین مدد کرتی رہی ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن اسپتال شہریوں کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے۔
سیکریٹری جنرل