پریس ریلیز
تاجر برادری سخت معا شی حالات میں بھی سرمایہ کار ی کر رہی ہے۔۔۔عدیل صدیقی
07-11-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مغل انجینئرنگ اینڈ سروسز اور پروگریسو کنسٹرکشن سروسز کی نئی برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سخت معا شی حالات میں بھی سرمایہ کار ی کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کو بحران سے نکالیں گے،پاکستان کی آبا دی چو نسٹھ فیصد نوجوانوں میں بہت پوٹینشل ہے، تعلیم یافتہ ہنر مند نو جوان ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، تاجر برادری کی طرف سے نئے بزنس کھولنا خو ش آئند بات ہے، مغل انجینئرنگ اینڈ سروسز کے ڈائریکٹر عبد الرحیم مغل اور پروگریسو کنسٹرکشن سروسز کے ڈائریکٹر محمداجمل کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے بزنس کی کامیابی کے لئے دعا گوہوں، اللہ تبا رک و تعالیٰ کے بزنس میں سہولت اور حلال رزق اور برکت دے۔ صدر عدیل صدیقی نے مزید کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ ہے، لوگوں کے مسائل حل کر نے کے ساتھ ساتھ بر آمدات بڑھانے پر تندہی سے کام کر رہے ہیں، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو لوگوں کو روزگار ملے گا اور ریوینیو جنریٹ ہو گا جو کہ معیشت کا مضبوط ستون ہے۔ میزبان عبد الرحیم مغل اور محمد اجمل نے صدر عدیل صدیقی اور مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی تقریب میں شرکت سے ہما ری حوصلہ افزائی ہوئی ہے، کمپنیوں کے برانچ آفس کھولنے کا مقصد کو ٹری انڈسٹریل ایریا کی تاجر برادری کو ون ونڈو سہولت کے تحت الیکٹرو انجینئرنگ سروس اور کنسٹرکشن انجینئرنگ سروسز مہیا کرنا ہے، کمپنیاں بین الاقوامی معیا ر اور صنعتی قواعد کے تحت بلڈنگ کی تعمیرات، نقشے، مشینری کی تنصیب، شیڈ کی تیا ری اور مشینری پارٹس کی فراہمی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی صنعتی سیکٹر میں ترقی میں ہاتھ بٹانے کے لئے ہم ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر حاجی گل محمد ملاح سمیت صنعتکا ر، بینکرز اور سماجی شخصیات موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل