پریس ریلیز
انسانی حقوق کی بحالی پر کام کر رہے ہیں…عدیل صدیقی
8-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر شعیب ملک نے ملاقات میں بتایاکہ انسانی حقوق کو ددرپیش مسائل کے حوالے سے 11دسمبر2022 کوحیدرآباد میں سیمینارمنعقد کیا جا رہا ہے، تاجر برادری شرکت کر ے، انسانی حقوق کا استحصال معمول بن گیا ہے، ہم سب کو مل کر معا شرے میں انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صنعت و تجا رت کی ترقی کی بات کی جا تی ہے، وہاں صنعتوں اور مارکیٹوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کو اہمیت دی جا تی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انفرا دی طو رپر انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کررہا ہے، قدرتی آفات سے متاثر ہ لوگوں کی بحالی کے لئے خدمات سر فہرست ہیں، شہریوں کے بنیادی حقوق دلانے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں، انسانی حقوق کی ملک کے ہر فورم پر بات کی جا تی ہے، آبا دی میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پینے کے پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل، نکا سی آب، ریلوے پلیٹ فارم پر سہولیا کی عدم فراہمی، مارکیٹوں میں واش روم کی عدم دستیابی، بے قصور قیدیوں کی رہائی، علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل کے حل پر کام کررہے ہیں اور حیدرآباد چیمبر ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین حسام اقبال، افتخار عبا سی، سید حسن علی لجپال، محمد عدنان خان، حماد درانی، فرمان بیگ، ہیومن رائٹس یو تھ آرگنائزیشن وفد کے اراکین عدنان معین، سہیل، شیر اسلام، عمیر شوکت آرائیں، یعقوب بھٹی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل