پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر اور سی پی ایل سی کے تعاون سے مستحقین میں گرم کپڑوں کی تقسیم
9-1-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سی پی ایل سی کے اشتراک سے لیاقت میڈیکل اسپتال میں مستحق افراد میں کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے، اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقات میڈکل اسپتال قمر الدین میمن نے تاجر برادری کی انسانیت کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت لیاقت میڈیکل کالج کو وسائل مہیا کر رہی ہے اور اسپتال انتظامیہ مریضوں کے علا ج اور نگہداشت پر بھرپور توجہ رہی ہے اور یہ ہی انسانیت کی خدمت کا بہترین عمل ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ تاجر برادری سیلاب، وبائی امراض میں ہنگامی بنیا دوں پرمتاثرہ افراد کے ریلیف کے لئے اقدامات کرتی رہی ہے، بارشوں اور سیلاب متاثرین میں ادویات اور راشن بیگ کی تقسیم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب اور سفید پوش افراد مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، تاجر برادری کی کوشش رہی ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انسانی فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ دی جائے، معا شی بد حالی کے باوجود تاجر برادری انسانیت کی فلاح و بہبود کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر سی پی ایل سی کے نواز میمن، اعظم کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے اراکین حسام اقبال بیگ، محمد اریب خان، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، علی رضا آرائیں اور دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل