پریس ریلیز
09-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے سندھ ہینڈی کرافٹس نمائش کا دو رہ کیا، انہوں نے اسٹالوں کے معائنے پر دستکا ری اور آر ٹ میں خواتین کے ہنر اور آئیڈیاز کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ دستکا ری کے شعبے میں کاروبار کی بہت گنجائش ہے، خواتین اپنے بہترین ہنر اور آرٹ سے دیدہ زیب ڈیزائن کے ملبو سات پر پاکستانی ثقافت کی بہترین عکا سی کر رہی ہیں اور یہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں، اس قسم کے ایونٹ ہونے چاہئے اس سے محنت کش اور ہنر مند خواتین کو فائدہ ہو گا جو کہ کشیدہ کاری، کڑھائی اور دستکار ی کے ہنر سے بچوں کی کفالت کر رہی ہیں، ہما ری مقامی مارکیٹ میں بھی دستکا ری کی اچھی خرید و فروخت ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی کی خاص ہدایت ہیں کہ کاروبا ری خواتین کی ہر ممکن مدد کی جائے، ایکسپورٹ بڑھانے میں حیدرآباد چیمبر کاروباری خواتین کے ساتھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے سندھ ہینڈی کرافٹ نمائش کے کامیاب انعقاد پر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈسٹرکٹ کی سینئر نائب صدراور جستجو فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن اور آرگنائزر میڈم صدف رضا وڑائچ کو مبارکباد دی ہے۔ نجم الدین قریشی نے کہا کہ خواتین تجا رتی شعبے میں آ گے آئیں، اکیڈمیا کے شعبے آرٹ ڈیزائن نے دستکاری اور فیبرک ڈیزائن میں جدت پیدا کردی ہے، خواتین دستکا ری میں نئے آئیڈیاز متعارف کرائیں، ای۔ کامرس کا دور ہے کاروبا ری خواتین گھر بیٹھے سو شل میڈیا پر نئے ڈیزائن اور آئیڈیاز سے تیار دستکا ری کی مارکیٹنگ کر کے کاروبار کو وسعت دے سکتی ہیں۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈسٹرکٹ کی سینئر نائب صدراور چیئر پرسن جستجو فاؤنڈیشن میڈم صدف رضا وڑائچ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تجا رتی وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ ہینڈی کرافٹس ایسو سی ایشن پاکستان نے جستجو فاؤنڈیشن، این۔ آئی۔ سی۔ حیدرآباد اور روٹری کلب کے تعاون سے دو روزہ سندھ ہینڈی کرافٹس نمائش کا اہتمام کیا ہے، پشاور، لاہور، ملتان، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور، سہون، خیر پور، ناتھن شاہ، دادو عمر کوٹ، میرپور خاص، ننگر پارکر، بدین اور خیر پور میرس کی ہنر مند خواتین نے اپنی دستکا ری 45اسٹالوں پر ڈسپلے کی ہے، شعبہ دستکا ری سے ہزاروں ہنر مند خواتین کا کاروبار وابستہ ہے، کراچی، حیدرآباد اور اسلام آباد کی کاروباری خواتین نے سندھ ہینڈی کرافٹس نمائش کو سراہاتے ہوئے خواتین کی دستکا ری اسکل اور آرٹ کی مہا رت کو پسند کیا ہے، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی حیدرآباد ڈویژن کی بانی صدر میڈم بینش افتخار قادری نے بھی نمائش کا دو رہ کر کے ہنر مند خواتین کی تیار دستکا ری پر انہیں داد دی ہے، انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے کاروبا ری خواتین کے کاروبار میں ترقی ممکن ہے، خواتین انٹرنیشنل لیول پر دستکا ری کی نمائشوں میں شرکت کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کی ثقافت پر مبنی دستکاری کو عالمی منڈی میں متعار ف کرایا جا سکے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثقافت کی ایکسپورٹ بڑھانے میں ہما ری مدد کرے۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد عدنان خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، صلاح الدین قریشی، علی رضا آرائیں، حاجی جاوید خلجی، ہینڈی کرافٹس ایسو سی ایشن آف پاکستان کی چیئر پرسن مریم خان، کو آرڈینیٹر یاسمین مصباح، جستجو فاؤنڈیشن کی کو آرڈینیٹر نادا نواب و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل