پریس ریلیز
09-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے زبیدہ ہارون آئی اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ڈاکٹر اقبال ہارون نے زبیدہ ہارون آئی اسپتال کے شعبہ جراحی، جدید مشینری اور مریضوں کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد میں پرائیویٹ آئی اسپتال کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث نابینا پن کی طرف بڑھ رہے ہیں، ماہرین امرض چشم کی رائے ہے کہ اسی فیصد آنکھوں کی بیماریوں کا علاج با آسانی کیا جاسکتا ہے، زبیدہ ہارون آئی اسپتال امراض چشم کی تشخیص اور علا ج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر سکتا ہے، حیدرآباد میں اندرون سندھ سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد علاج کے لئے آتی ہے زبیدہ ہارون آئی استپال لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور یہ انسانیت کی خدمت کا ذریعہ ہے، حیدرآباد میں جدید استپال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ سرپرست اقبال حسین بیگ نے بات چیت میں کہا کہ ملک بھر میں آشوب چشم کے وبائی امراض میں مبتلا ہیں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیا طی تدبیرات سے آگاہی عوام تک پہنچائی جائے، اس عمل سے انسانیت کو فائدہ پہنچے گا۔ نائب صدر اویس خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کے جدید دو رمیں ڈیجیٹل اشیا ء، کمپیو ٹر اور موبائل فون ہما ری بینائی کے لئے خطرہ ہیں، نوجوان موبائل اور کمپیو ٹر کے استعمال میں آنکھوں کے بچاؤ کی کوشش کریں ہما رے معا شرے میں شیر خوار بچوں کو موبائل فون دینے کا رواج عام ہو گیا ہے جو کہ والدین کے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے، ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل عزیز ہے اس لئے ضروری ہے کہ چھو ٹے بچوں کو موبائل دینے سے اجتناب کیا جائے۔ اس موقع پر مرزا حسن مسعود بیگ، صلاح الدین قریشی، محمد دانش خان، فرمان بیگ، ذیشان قریشی، محمد حسین، حماد شانی، محمد یوسف و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل