پریس ریلیز
1-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ حیدرآباد کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نثاراحمد سومرو کے ہمراہ گلاس بینگلز کیپیٹل مارکیٹ، شمع کمر شل ایریا اور ڈومنواہ رو ڈ کا دور ہ کیا۔ حیدرآباد گلاس بینگلز مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلیم خان،شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صد ر اعجاز علی راجپوت، جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی اور انجمن تاجران کٹ پیس اینڈ جنرل مرچنٹ یونین کے صدر راشد قریشی نے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نثار احمد سومرا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈ کا قیام خو ش آئند ہے، آپ کی کاوشوں سے تجا رتی مراکز میں صفائی کے انتظامات بہتر ہوئے ہیں، جیسا کہ شہر بھر کے ڈمپنگ پوائنٹ سے سالڈ ویسٹ کی منتقلی تیزی سے کی جا رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ عوام اور تاجر برادری کی مشکلات میں کمی آئی ہے، آپ کے دو رے سے یقینا صفائی کے انتظامات کی بہتر ی میں مدد ملے گی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نثار احمد سومرو نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام کے تعاون سے حیدرآباد کو صاف ستھرا شہر بنائیں گے، تاجربرادری عملے سے تعاون کرے اور عوام میں کچرا ٹرالیوں میں جمع کرنے کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن نظام کے ذریعے شہر میں صفائی کے انتظام کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر رضوان احمد، علی رضا آرائیں، حاجی عمر دراز و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل