پریس ریلیز
سندھ حکومت سی پی ایل سی کے دائرے کو وسعت دے۔۔۔عدیل صدیقی
10-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سٹیزین پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)حیدرآباد کے تحت بر آمد شدہ تیس اینڈروائیڈ موبائل (اسمارٹ فون) کی تقسیم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایل سی معا شرے سے جرائم کے خاتمے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، مجھے یہ دیکھ کر خو شی محسوس ہو رہی ہے کہ تاجر برادری فلاحی خدمات کے علا وہ معا شرے میں عدل و انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے میں حکومت کے شانا بشانا کام کر رہی ہے جو کہ تاجر برادری کے لئے فخر کی بات ہے، جرائم کے خاتمے میں حیدرآباد چیمبر اور سی پی ایل سی کا موقف یکساں ہے، حکومت سندھ سی پی ایل سی کے دائرے کو مزید وسعت دے اورسی پی ایل سی کو گاڑیاں اور جدید ٹیکنالوجی مہیا کرے،صدر عدیل صدیقی نے پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور سندھ پو لیس کی کارکردگی کو سراہا۔ سٹیزین پولیس لائژن کمیٹی حیدرآباد کے چیف ڈاکٹر ایم فرید قاسم نے سی پی ایل سی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ ہم ضلعی سطح پر کام کر رہے ہیں، شہریوں کی شکایات پر گمشدہ، چو ری اور چھینے گئے تیس اسمارٹ فون بر آمد کئے گئے جن کی مالیت اٹھا رہ لاکھ روپے بنتی ہے، جو کہ متاثرین مالکان میں تقسیم کئے گئے، انہوں نے بتایا کہ سی پی ایل سی لاپتہ افراد کی تلا ش، چو ری اور چھینی گئی گاڑیوں اور موبائل کی بر آمدگی، حراسگی، دھوکہ دہی اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر جیسی شکایات پر کام کر رہی ہے، عوام سی پی ایل سی پر اعتما دکرتے ہیں اور سروسز سے استفاد کر رہے ہیں۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اراکین محمد عدنان خان، نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ کے علا وہ ڈپٹی چیف سی پی ایل سی محمد فیصل لاکھانی، اراکین حسام اقبال بیگ، محمداریب خان، ظہیر جان اور ظہیر احمد خاصخیلی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل