پریس ریلیز
10-12-2023
حیدرآباد ( )رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و مبلغ دعوت اسلامی اور اسلامک فنانس کے ماہر مفتی علی اصغر صاحب نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، نائب صدر اویس خان نے خیر مقدم کیا، مفتی علی اصغر عطاری صاحب نے صنعتکار و تاجران کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے تجا رت، صنعت، وراثت، سرمایہ کاری اور سود سے پاک معا شرے کی تعمیر پر تفصیلی بیان فرمایا۔ مفتی علی اصغر عطا ری صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ دین اسلام نے جو تعلیمات دی ہیں ان کا ستر فیصد حصہ لین دین سے متعلق ہے، تاجر برادری شرعی تجارت کے طریقے کار کو اپنائے، قر آن مجید میں وراثت کی تقسیم کے پیرا میٹر مقرر ہیں، اسلام فساد نہیں چاہتا، امن کا درس دیتا ہے، فنانس کے معاملات میں شرعی طریقے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، علم نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں بہت سی خرابیاں ہیں، شرعی معاملات معا شرے کے نوے فیصد لوگوں کو نہیں معلوم، صنعتیں لگائیں اکنامک سرکل سے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے، موبائل کمپنیوں نے ہر شخص کو سود میں مبتلا کردیا ہے جو کہ شرعی طو رپر غلط ہے، ہمیں اس معاملے میں احتیا ط برتنی چاہئے، تعمیراتی کمپنیاں شرعی اعتبا رسے پروجیکٹ ڈیزائن کریں اور منافع کی شرح کم رکھیں اللہ تعالیٰ نے کفایت شعاری کا حکم دیا ہے، مسلمانوں کو تجا رت، سوداور سٹے کے فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے، مارکیٹوں میں سود کے مختلف طریقے رائج ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کی خو شنو دی اور کاروبا ری خیر و برکت کے لئے سود سے بچنا چاہئے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ دعوت اسلامی دوسو سے زائد ممالک میں صنعت و تجا رت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں دین اسلام کی تعلیمات پہنچا رہی ہے، نو ع انسانی قر آن مجید سے رونمائی حاصل کر کے خو شحال زندگی بسر کرسکتی ہے، دعوت اسلامی کے مدارس اور اسکول دینی تعلیم سمیت لوگوں کو با عزت روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں، مدنی چینل دین اسلام کی تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، بالخصوص کڈز مدنی چینل بچوں کی اصلاح کے لئے جو کردار ادا کر رہا ہے وہ والدین کے لئے باعث اطمیان ہے۔ اجتماع کے اختتام پر مفتی علی اصغر عطا ری صاحب نے عالم اسلام، افواج پاکستان اور تاجر برادری کی سلامتی، خوشحالی اور ملک کی معا شی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اجتما ع میں محمد دانش عطا ری مبلغ دعوت اسلامی حیدرآباد، محمد جنید عطا ری نگران تاجران دعوت اسلامی حیدرآباد، سلمان عطا ری، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمد سلیم خان، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان، صلاح الدین قریشی، شفقت اللہ میمن، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، علی رضا آرائیں، ناصرراجپو ت، بلال رضا خان، علی رضا، مختار بیگ، محمدیاسر شیخ، محمد زاہد، یاسر بیگ، محمد عارف بٹ، غلام مصطفی، معراج قریشی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل