پریس ریلیز
حیدرآباد میں الیکٹرک موٹر سائیکل پلانٹ اور سولر پینل پلانٹ لگائیں گے…اویس خان
11-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انیسویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا کا دورہ کیا، ای کامرس گارنٹی پاکستان کے نائب صدر و پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمیر نظام نے تجا رتی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اسٹالوں کا معائنہ کروایا، وفد کے اراکین نے چائنا،ایران اور بیلاروس کی مصنوعات الیکٹرک موٹر سائیکل، سولر پینل، فائبر لیزر کٹنگ مشین اور اسٹیل رولنگ اکوائپمنٹ میں دلچسپی ظاہر کی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ہم حیدرآباد میں الیکٹرک موٹر سائیکل پلانٹ اور سولر پینل پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، تاجر برادری میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے انرجی بحران پر قابو پایا جا سکے اور کروڈ آئل کے بڑھتے ہوئے بل کو کم کر کے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے، حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی آبا دی کے ساتھ گاڑیوں کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل ہما رے کمپنی رائیڈر استعمال کریں ایک یونٹ میں ستر کلو میٹر فاصلہ طے ہوگا اور حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، ہم چاہتے ہیں کہ انتہائی کم ریٹ پر الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کر کے عوام کو سوا ری کی بہترین سہولیات فراہم کریں، انرجی بحران سے تاجر برادری سخت پریشان ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں،سولر پینل پلانٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابوپایا جا سکے اور تاجر برادری اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنا کاروبار جا ری رکھ سکیں۔ ای کامرس گارنٹی پاکستان کے نائب صدر و پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمیر نظام نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان کو یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کئے، وفد میں مقصود احمد چوہان، جنید علی شاہ، عرفان علی شیخ، محمد افضال چوہان، عرفان یوسف و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل