پریس ریلیز
11-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج (نمل) کے دورے پر ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر ارشد اقبال (ستا رہ امتیا ز ملٹری) سے ملاقات میں اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت پر زو ر دیا، بریگیڈیئر ارشد اقبال نے کہا کہ تاجر برادری صنعتکا ری کے شعبے میں جدید علوم سے استفادہ کرے جدید ٹیکنا لوجی سے انڈسٹریز کے پیداواری معیا ر اور اسطاعت بڑھائی جا سکتی ہے، اکیڈمیا صنعت و تجا رت اور زرا عت کے شعبوں میں پیداواری عمل بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اکیڈمیا تاجر برادری سے بھرپور تعاون کے لئے تیا ر ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج میں طلبہ و طالبات کو معا شی چیلنجز کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کو پچھتر سال گزر چکے ہیں آج سخت معا شی حالات کا سامنا ہے، ملک میں سیا سی عدم استحکام اور معا شی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے، نا تجربے کار لوگ پالیسیاں تیار کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ معا شی پالیسیوں کی تیا ری میں ماہر معا شیات لیول کے لوگوں کو سامنے لایا جائے تاکہ ملک کی معیشت ترقی پر گامزن ہو سکے، ہما رے ملک میں حکومتیں تبدیل ہونے پر پا لیسیاں تبدیل بھی تبدیل ہو جا تی ہیں اس عمل سے انڈسٹریل سیکٹر کو نقصان ہو تا ہے، جبکہ ہمارے پڑو سی ممالک چائنہ، بنگلہ دیش اور ایران میں معا شی پالیسیاں تسلسل سے جا ری رکھنے پر ان ممالک میں جی ڈی پی بڑھ رہی ہے، نوجوان معمار پاکستان اور ہما را سرمایہ ہیں جدید علوم سے اپنے شعبوں مکمل عبو ر حاصل کیجئے، نواجوان تعلیم حاصل کر کے بیرون ملک نوکری کرنے کے بجائے صنعت و تجارت کے شعبے میں آئیں ملک میں رہ کر قوم کی خدمت کریں دنیا بھر میں آئی ٹی بزنس کا رجحان ہے، پاکستان کی آئی ٹی ایکسپو رٹ تین ارب ڈالر تک بڑھ چکی ہے، آئی ٹی کے شعبے کو فوکس کریں، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی ایکسپو رٹ سے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، حکومت پاکستان نے معیشت کی بہتری کے لئے کچھ اچھے اقدامات کئے ہیں، بجلی کی پیداواری میں خود انحصاری کی پالیسی سے ہما رے کرو ڈ آئل کے بل میں کمی آئے گی اس سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم ہو گا۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ہمیں میڈ ان پاکستان کو ترجیح دینی چاہئے، امپو رٹ اور ایکسپو رٹ میں توازن قائم کر نا ہما ری معیشت کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے، ہما ری انڈسٹریز بین الاقوامی معیار کی بہترین مصنوعات تیار کر رہی ہیں جو کہ دنیا بھر میں ایکسپور ٹ کی جا تی ہیں، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین محمد یاور قریشی، نواب الدین قریشی، محمد دانش خان، محمد عدنان خان، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ کے علا وہ نمل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈمیا صائمہ اکرام کے علاوہ مہوش، وقار احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل