پریس ریلیز
11-05-2024
حیدرآباد ( )ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں وصنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں سپو رٹ پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کے لئے آئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان تاجر برادری اور حق پرست عوام کی توقعات پر پو ری اترے گی، حیسکو سے متعلق تاجر برادری اور عوام کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے، حیسکو چیف کی تعیناتی میں تاخیر سے روز مرہ کے مسائل بڑھ رہے ہیں، ہمارا موقف ہے کہ حیسکو چیف مقامی تعینات کیا جائے خواہ اس کا تعلق سیپکو سے ہو یا حیسکو سے ہو، حیدرآباد کے تاجر اور عوام چو ر نہیں ہیں، حیسکو نے سب سے زیا دہ حیدر آباد کے بجلی صارفین کے خلاف پانچ سو سے زائد ایف آئی آر درج کی ہیں، تاجر برادری او ر عوام کے حقوق کے لئے لڑیں گے حیدرآباد شہر کے لوگ لاوارث نہیں ہیں، کسی افسر کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، حیدرآباد حق پرستوں کا شہر ہے، حیدرآباد کی میئر شپ پیپلز پارٹی کے پاس ہے، شہر کی پراپرٹی فروخت کی جا رہی ہے ان کو این او سی جا ری نہیں کرنا چاہئے، پراپرٹی کے فروغ کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے، شہر کی پراپرٹی فروخت کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ سید وسیم حسین نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو حیسکو اور ایس ایس جی سی کے بور ڈ آف ڈائریکٹر میں نمائندگی دلائیں گے، حیسکو اور ایس ایس جی سی کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہے ان کے مسائل کو ہر ممکن حل کرانا ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت سے لائژن ہے، نگراں حکومت کے دور میں سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ایسٹیٹ سائٹ کے بو ر ڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں حیدرآباد، جامشورو، سکھر اور لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ صنعتکا روں کی حق تلفی ہے، اس معاملے کو متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے۔ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ پہلے بھی متحدہ پاکستان نے شہر کی ڈیولپمنٹ کے لئے کام کئے ہیں اب بھی تاجر برادری کی نظریں ایم کیو ایم پاکستان پر ہیں کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرائیں گے۔ سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ میں صنعتوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے اندرون سندھ اسمال انڈسٹریز سائٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے بجٹ 2023-24میں اندرون سندھ اسمال انڈسٹری سائٹ گھو ٹکی کے لئے ایک سو اکانوے، ٹنڈو آدم اڑسٹھ، گھمبٹ ستتر، کندھ کوٹ انہتر، سانگھڑ اکاون اور شکارپور کے لئے بیا سی ملین روپے ڈویولپمنٹ کے لئے رکھے گئے جبکہ حیدرآباد اسمال انڈسٹریز کی ترقی کے لئے فنڈز جا ری نہیں کئے گئے، حیدرآباد پرانی سائٹ ہے یہاں پر صنعتکا ری ہو چکی ہے اس سائٹ کی ڈیولپمنٹ کے لئے فنڈز جا ری کئے جائیں اور تین سو ایکڑ پر قائم ہونے والے سائٹ فیز ٹو میں صنعتکا روں نے دو کروڑ روپے سے زائد رقومات پیشگی اداکردی تھیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس ہی طرح اسمال ٹریڈر ز کے واسا اور سڑکوں کی تعمیر کے مسائل ہیں جنہیں اسمبلی کے فورم پر اٹھانا ضروری ہے۔ اجلاس سے ایم این اے پروفیسر عبد العلیم خانزادہ، ایم پی ایز انجینئرصابر حسین قائم خانی، ناصر قریشی اور راشد خان ایڈوکیٹ نے بھی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر اور ٹریڈ یونین کا الیکشن میں سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مسائل حل کرانے کا اعادہ کیا۔حیدرآبادچیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ حیسکو کے بو ر ڈ آف ڈائریکٹرز میں پہلے بھی ہما ری نمائندگی رہی ہے اور اب بھی ہونی چاہئے تاجروں کے بغیر شہر ادھو را ہے، سب سے زیادہ بلوں کی ادائیگی تاجر برادری کرتی ہے، صدر عدیل صدیقی نے جن مسائل کا تذکرہ کیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے اور اسمبلی فلو ر پر اٹھائے جانے چاہئے۔ اجلا س میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان اراکین حاجی محمدسلیم خان، صلا ح الدین قریشی، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، سید علی حسن لجپال، محمد راشد قریشی، محمد عدنا ن خان، حماد درانی، محمد یاور قریشی، شفقت اللہ میمن، اعظم چوہان، محمد آصف میمن کونچ والا، علی رضاآرائیں، امین میمن، حاجی جاوید خلجی، شکیل خانزادہ، قیوم شیخ، جھامن داس، افضال چوہان، مرزا فرمان بیگ، ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر ان ڈسٹرکٹ کمیٹی صابر بھٹی، لیاقت خانزادہ، زمان قریشی، خالد بھائی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل