پریس ریلیز
ضلعی انتظامیہ ایل پی جی بزنس سے متعلق ایس او پیز جلد از جلدتیار کرے۔۔۔اویس خان
ایل پی جی کی بندش سے صنعت، خدمات، ریسٹورینٹ، ٹرانسپورٹ سمیت گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہیں
11-06-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے ایل پی جی ایسو سی ایشن کے 80سے زائد تاجروں پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی ایشوز پر تاجروں میں رابطے میں ہیں، پریٹ آباد سلینڈر دھماکے سانحہ میں تقریباً پچیس افراد کی ہلاکتوں پر تاجر برادری افسردہ ہے، ہم نے ایل پی جی ایسو سی ایشن کو ہدایت کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس سے تعاون کریں، ہمارے علم میں لایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی فلنگ پوائنٹ اور ویئر ہاؤس بند کرا رہی ہے اور پولیس ایل پی جی تاجروں سے سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، حیدرآباد چیمبر کو ایل پی جی بندش پر تحفظات ہیں، ضلعی انتظامیہ جلد از جلد مسائل حل کرائے، دنیا بھر میں ایل پی جی استعمال ہو رہی ہے، پندرہ دنوں سے ایل پی جی کی بندش سے صنعت، ٹرانسپو رٹ، خدمات اور ریسٹورینٹ کے شعبے متاثر ہورہے ہیں، جبکہ غریب طبقہ ایل پی جی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں ضلعی انتظامیہ ایل پی جی بزنس سے متعلق جلد از جلد ایس او پیز تیار کرکے ایل پی جی فلنگ پوائنٹ کھولنے کی اجازت دے۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ایل پی جی کاروبار سے وابستہ تاجربرادری لاکھوں روپے یومیہ ٹیکس ادا کررہی ہے، تاجر برادری کے مسائل حل کئے بغیر معا شی ترقی ممکن نہیں۔ ایل پی جی ایسو سی ایشن کے صدر نواب خان نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی اور اکابرین نے ہمیشہ مشکل وقت میں چھو ٹے تاجروں کا بھی ساتھ دیا ہے اور ان کے مسائل حل کرائے ہیں، ہم پر امید ہیں کہ حیدرآباد چیمبر کی سرپرستی میں ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل بھی حل کرا لئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتطامیہ نے پندرہ دنوں سے دوسو ایل پی جی فلنگ پوائنٹ بند کئے ہوئے ہیں جن پر دو سو ٹن ایل پی جی فروخت ہو تی ہے،ایل پی جی کی بندش سے تجا رتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ضلعی انتطامیہ تاجروں کو تنگ کر رہی ہے اور پو لیس بھتہ خو ری ملوث ہے، ضلعی انتظامیہ ایل پی جی بزنس کے حوالے سے ایس او پیز بنائے عمل کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایل پی جی بزنس بند ہونے سے تاجر سخت پریشان ہیں اور بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، تاجروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتطامیہ نے ایل پی جی بزنس سے متعلق مسائل حل نہیں کئے تو احتجاج کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان،ایل پی جی ایسو سی ایشن کے وفد میں سینئر نائب صدر سلام خان، جنرل سیکریٹری محمد حبیب قریشی، اراکین حاجی غنی خلجی، محمد انیس عرف انو و دیگر موجودتھے۔
سیکریٹری جنرل