پریس ریلیز
11-10-2023
حیدرآباد ( )چائینیز کاروباری خواتین کے سہہ رکنی وفد کی مس لی مینگ جیا کی قیادت میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، مس ہی می می، کیتھی لی اور البرج پیٹ بوتل کے سی ای او محمد فیصل انصاری ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اورسرپرست اقبال حسین بیگ نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف،پھول شیلڈ پیش کیں۔ مس لی مینگ جیا نے مہمان نوازی پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی مثالی ہے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو کاروبا ری روابط بڑھانے چاہئیں، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہم آئرن مولڈنگ اور ڈائی میکنگ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ پاک چین اکنامی راہداری منصوبہ تیز رفتار معا شی ترقی کے لئے بے مثال ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، چائنیز کمپنیاں سندھ میں کام کر رہی ہیں، ہما رے یہاں کان کنی ایگرو بیسڈ انڈسٹریز، ایگریکلچر سیکٹر میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کی آبا دی پینسٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کا معا شی مستقبل روشن ہے۔ سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے دونوں ممالک کے عوام ایک دو سرے سے محبت کرتے ہیں چین نے قدر تی آفات اور معیشت کی ترقی کے لئے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان تجا رت بڑھنی چاہئے، پاکستان چائنہ سے صنعتوں کے لئے خام مال بر آمد کر رہا ہے، پاکستان کے صنعتکا ر آٹو سیکٹر میں بھی چائنہ کے پا رٹس استعمال کر رہے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر کی ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین حسام اقبال بیگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین حسام اقبال بیگ اراکین محمد اریب خان، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد عدنان خان، احسن ناغڑ، سید علی حسن لجپال، مقصود احمد چوہان، محمد ذیشان قریشی، محمد یوسف، حیدرآباد چیمبر کے ڈپٹی سیکریٹری علی رضا و دیگر موجو دتھے۔
سیکریٹری جنرل