پریس ریلیز
12-09-2022
حیدرآباد ( )فیڈر یشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ کی ہدایت پر نائب صدر شبیرمنشا ء کا دورہ شہید بینظیر آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر و چیئر مین اندرون سندھ(بزنس مین پینل) FPCCIعدیل صدیقی ان کے ہمراہ تھے۔ شبیر منشا ء نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں سے معیشت کو بھا ری نقصان ہوا ہے، ان بارشوں اور سیلاب سے سندھ زیا دہ متاثر ہے اور یہ ایک انسانی المیہ ہے کہ لو گ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیلاب و بارش کی تباہ کاریوں سے روڈ نیٹ ورک تباہ ہو گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں اور مویشی سیلاب میں بہہ گئے ان حالات میں تاجر برادری متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، FPCCI ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں بارش و سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہے، ہما رے دورے کا مقصد شہید بینظیر آباد کے دیہی علا قوں کے سیلا ب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، ابتدائی طو رپر1200 راشن بیگ شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کودے رہے ہیں جو کہ دیہی علاقوں کے متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وچیئر مین اندرون سندھ (بزنس مین پینل)عدیل صدیقی نے FPCCI کے صدر عرفان اقبال شیخ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر کی تاجر برادری کے لئے برق رفتاری سے کام کر رہے ہیں، FPCCIصنعت و تجا رت کے فروغ کے ساتھ پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کر رہاہے، عدیل صدیقی نے بزنس مین پینل کے چیئر مین انجم نثار کو امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں پھیلانے پر اظہار تشکر کیا۔ ہم سب کو مل کر اس ملک کی تعمیر کرنا ہے اور مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا ہے، تاکہ وہ معا شرے میں با عزت زندگی گزار سکیں۔ شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صدر الدین میمن نے FPCCIکے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد میں بار ش و سیلاب کی تباہ کاریوں پر مفصل بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 30 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، فصلیں تباہ ہو گئیں، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور تاجر برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ FPCCIکے صدر عرفان اقبال شیخ کے اسپیشل ایڈوائزر خرم اعجاز، حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان، اراکین محمد اریب خان، احسن ناغڑ، شہید بینظیر آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر دیدار حسین رند، شیراز علی کیریو، ارشد ایڈوکیٹ، ڈاکٹر محمد ایوب، مرتضیٰ سموں، گورنر رو ٹری کلب سید تہذیب کاظمی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل