پریس ریلیز
آٹا چکی اوونر کے سرکاری گندم کے کو ٹے میں اضافہ کیا جائے…عدیل صدیقی
حیدرآباد میں گندم کے ذخیرے کو گنجائش کے مطابق رکھا جائے
12-10-2022
حیدرآباد ( )آٹا چکی اوونر سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن کے 9رکنی وفد نے صدر حاجی محمد میمن کی قیادت میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ اور نائب صدر اویس خان سے ملاقات کی، ایسو سی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن نے بتایا کہ محکمہ خوراک سندھ 200آٹا چکیوں کو 30ہزار گندم کی بوریاں د ے رہی ہے جو کہ نا کافی ہے، حکومت کے گرین گودام حالی روڈ، ساسو، پاسکومیں ساڑھے 6لاکھ گندم کی بوریوں کی گنجائش ہے، ابھی گودام میں ڈیڑھ لاکھ گندم کی بو ریاں ہیں، بھولا ری گرین گودام کی گنجائش 9لاکھ بو ریوں کی ہے اس میں 2لاکھ گندم موجود ہے، جبکہ سندھ کی گندم کھلے آسمان تلے پڑی خراب ہو رہی ہے، خدشہ ہے کہ دسمبر 2022میں شہریوں کو آٹے کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، وفدنے بتایا کہ آٹا چکی اوونر کی شکایات پر کمشنر حیدرآباد نے حالی روڈ گرین گودام کے گودام نمبر 21اور 22پر چھاپہ مار کر ملاوٹ پر گودام سیل کر دیئے تھے، لیبار ٹری رپو رٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی اور اس کے انچارج کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی بلکہ انتقامی طو رپر انچارج کو آٹا چکیوں کی انسپیکشن پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ آٹا چکیوں کی انسپیکشن د و ماہ پہلے ہو چکی ہے، محکمہ خوراک سندھ حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر فو ڈ ملیر کراچی کا ہے جبکہ عارضی طور پرڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر کام کررہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد میں مستقل بنیاد وں پر ڈپٹی ڈائریکٹر فو ڈ اور ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر فو ری طو رپر تعینات کئے جائیں،وفد نے بتایا کہ حکومت سندھ فو ڈ ڈپا رٹمنٹ ہما رے مطالبات پو رے نہیں کرتا تو ہم 13تا 14اکتوبر 2022 کو آٹا چکیاں ہڑتال پر چلی جائیں گی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے آٹا چکی اوونر سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر فوڈ ڈپارٹمنٹ مکیش کمار چاؤلہ اور سیکریٹری فو ڈ ڈپارٹمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر کو آٹا چکی اوونر کے مسائل نو ٹس لے کر فو ری حل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چکی اوونرز مشکل حالات میں کاروبار کر رہے ہیں، محکمہ خوراک سندھ کی طرف سے آٹا چکی اوونرز کو بلا وجہ تنگ کرنا، غیر معیا ری گندم کی فراہمی اور غیر منصفانہ گندم کے کو ٹے کی شکایات قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فو ڈ سندھ فو ری تعینات کیا جائے، آٹا چکی اوونر سرکا ری گندم کی عدم فراہمی کے باوجود مارکیٹ میں آٹے کی طلب کو پو را کر رہے ہیں،پچھلے سال سو کلو گندم کی بو ری 4875روپے میں جا ری کی جا رہی تھی، ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی قیمت 72روپے مقرر کی تھی، اب جبکہ سو کلو گندم کی بو ری 5825روپے میں دی جا رہی ہے اور آٹے کے ریٹ 65روپے کلو فروخت کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے جو کہ آٹا چکی اوونر ز کی حق تلفی ہے، ضلعی انتظامیہ اس تنا ظر میں چکی کے آٹے کے سرکا ری ریٹ 90روپے فی کلو مقرر کرے، انہوں نے فو ڈ ڈپارٹمنٹ پر ز ور دیا کہ حیدرآباد کی آٹا چکیوں اور فلو ر ملز کو حیدرآباد سے ہی گندم مہیا کی جائے، حکومت پوائنٹ اسکو رنگ کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دے تاکہ مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا نا ہو، اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان، ایسو سی ایشن کے نائب صدر فاروق راٹھو ر، جنرل سیکریٹری نجم الدین چوہان، جوائنٹ سیکریٹری فاروق قمر، خازن محمد شفیق قریشی، سیکریٹری اطلا عات ملک محمد ہارون، ممبر گورننگ با ڈی طاہر لو دھی، حیدرآباد، شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز علی راجپوت کے علا وہ محمد اریب خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل