پریس ریلیز
روضہ اقدس ﷺ کی زیا رت بڑے نصیب کی بات ہے…عدیل صدیقی
13-5-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ طواف بیت اللہ اور سرکار حضرت محمد مصطفی ﷺکے روضہ اقدس کی زیا رت بڑے نصیب کی بات ہے، اللہ تبا رک تعالیٰ تمام مسلمانوں کو روضہ رسول اور طواف کعبہ کی سعاد ت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،ہم مسلمان اپنی زندگیوں میں حیا ت طیبہ اور قر آن مجید کے زریں اصولوں کو اپنا محور بنائیں۔ سما جی شخصیت بابو محمد حسین آرائیں کے صاحبزادگان محمد عدنان آرائیں اور علی رضا آرائیں نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ اراکین احسن ناغڑ، محمد سلیم خان، فہیم خان، شفقت اللہ میمن کی عمرہ ادائیگی پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا، میزبان نے عمرہ زائرین کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے، تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، راشد قریشی، رضوان احمد، فرمان بیگ، نوید آرائیں، نعمان آرائیں، عدیل آرائیں، ولید آرائیں، حاجی یاسین آرائیں، نظام الدین آرائیں کے علا وہ دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل