پریس ریلیز
13-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے زیر انتظام ماؤں کے عالمی دن پر”میری ماں میری جنت“کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود انسان کی تربیت میں کس قدر اہم اور بنیا دی کردار ادا کر سکتی ہے، رسول کریم خاتم النبیین ﷺنے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے، تاجر برادری ان تمام ماؤں کو سلام پیش کرتی ہے کہ جن کے بیٹوں نے وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لئے شہید ہوئے مائیں اپنی بے لوث قربانیوں، غیر مشروط محبت اور غیر متزلزل لگن کے ذریعے آنے والی نسلوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، ماں کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بچوں کو چاہئے کہ وہ ماں کے مقدس رشتے کی عظمت کو پہچانیں، معا شرے میں ماں کو جینے کا حق دیں، اس کے ساتھ کھڑے ہوں، ایک اچھے انسان کی زندگی ماں ہے، ماں کے بغیر دنیا کی رنگینی بے معنیٰ ہے، ماں کی عزت اور تکریم سے دنیا و آخرت کو سنوارا جا سکتا ہے۔استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئر مین صاحبزادہ محمد احسن خان ناغڑ نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے تقدس، رشتے کی عظمت اور اہمیت کو نوجوان نسل میں اجاگر کرنا ہے اور ماؤں کے لئے عقیدت، شکرگزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ پیر الحاج گلشن الٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہو تی ہے بلکہ انسانی تختی پر سب سے پہلی تحریر ماں کی گود سے رقم ہو تی ہے، حضو ر نبی اکرم ﷺنے ماں کے حقوق، فرائض، فضیلت اور قدرو منزلت بے انتہاء بیان فرمائی ہیں، ہمیں آپ ﷺکی زندگی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ضیا ء الدین شیخ ایڈوکیٹ، سید برکات رضوی، رفعت زیدی، نواب الدین قریشی، فوزیہ کھوکھر اور ارحم کلیم نے اپنے خطابات میں ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی، ماں کا یہ عامی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ تقریب میں نعیم اختر رضوی، اعظم ریا ض، حاجی جاوید خلجی، محمد اسلم خان دیسوالی، ملک یونس جمال، سعید قائم خانی، حماد درانی، عبد القیوم شیخ، حکیم سید عرفان شاہ، فیصل اکبر، ساجد شیخ، کامران راجپوت، شجا ع شیخ، ہارون آرائیں، سردار شیخ، علی رضا آرائیں، نعمان میمن، قاری سعد اللہ خان، نادر قریشی، عقیل میمن، عابد شبیر، افضال چوہان، عرشرت جہاں، نائلہ پروین، رشیدہ بانو سمیت دیگر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل