پریس ریلیز
تاجران سندھ فوڈ اتھا رٹی کی ایس۔ او۔ پیز۔ پر من و عن عمل کر رہے ہیں…عدیل صدیقی
13-09-2023
حیدرآباد ( )سندھ فو ڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجران اور صنعتکا روں کے مسائل کے سد باب میں مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، تاجران صنعتکا ر غذائی پروڈکٹس کی تیا ری اور فروخت میں سندھ فو ڈ اتھارٹی کے مروجہ ایس۔او۔ پیز۔ پر عمل کریں، مارکیٹوں میں غیر معیا ری اشیا ء کی فروخت کے روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں، تاجران کے فو ڈ لائسنس سے متعلق شکایات دور کی جائیں گی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہ کہا کہ سندھ فو ڈ اتھا رٹی کی طرف سے فو ڈ لائسنس کے اجراء سے کاروبا ری سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے، البتہ تاجر برادری کو فو ڈ لائسنس کے حصول کو سہل کر کے سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جا سکتا ہے جو کہ صوبے کے عوام کے لئے فائدے مند ہے اور اس طرح تاجر برادری سے غذائی پروڈکٹ کی تیا ری میں ایس۔ او۔ پیز۔ پر من و عن عمل کرایا جا سکتا ہے، تاجر برادری مشکل حالات میں کاروبار کر رہی ہے، پیداوا ری لاگت بڑھنے سے تاجران پریشان ہیں، بلا وجہ تاجروں کو تنگ کر نے سے کاروبا ری ماحول خراب ہوتا ہے، ملاقات میں غلام مصطفی شاہ، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، محمد دانش خان، شفقت اللہ میمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل