پریس ریلیز
ای کامر س بزنس کی ترقی پر حیدرآباد چیمبر اور ان ایبلرز میں معاہدہ
13-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد میں ای کامرس بزنس کی ترقی کے حوالے سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ان ایبلرز کے درمیان میمو رینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ طے پاگیا ہے، جس پر دونوں ادا رے ای کامرس بزنس کو آگے بڑھانے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، ایم او یو پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور ان ایبلرز کے سی ای او ثاقب اظہر نے دستخط کئے۔ ثاقب اظہر نے بتایا کہ ان ایبلرز حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو کورسز اور تربیت پر دس فیصد رعایت دے گا، اس کے علا وہ حیدرآباد چیمبر اور ان ایبلرز کے اشتراک سے ای کامرس بزنس پر معلوماتی سیمینار کا انعقاد کریں گے، ان ایبلرز طلبا کو دراز اور ایماز ون کی مارکیٹوں تک رسائی کی تربیت دے گا، حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے بتایا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس ابزنس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ملک کی معا شی ترقی میں نئی راہیں تلا ش کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد میں ای کامرس بزنس کو ترقی دینا چاہتے ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، حیدرآباد میں ای کامرس کے حوالے قابلیت موجود ہے، نوجوانوں میں ای کامرس بزنس کا رجحان بڑھ رہا ہے، حیدرآباد چیمبر نے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے لئے ان ایبلرز سے معاہد ہ کیا اور ان ایبلرز نوجوانوں کو کمپیو ٹر اور موبائل ٹیکنا لوجی کے آلات کے استعمال اور طریقہ کار پر تربیت دے گا، اس موقع پر احسن ناغڑ بھی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل