پریس ریلیز
15-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین مقصود احمد چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کو چاہئے کہ در آمد کنندگان اور تیار کنند گان کے مسائل فو ری حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آسمان پر چلے گئی ہم آئی ایم ایف سے معاہد ہ کرنے پر مجبو رہیں، یہ وقت سیا ست کا نہیں بلکہ معیشت کو فوکس کرنے کا ہے، حکومت خو د انحصاری کی پالیسی کے تحت انڈسٹریل، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک سیکٹر کو آگے لائے، بر آمد ی صنعتوں کی پیدا واری استطاعت بڑھانے میں اسٹیک ہولڈ ر سے تعاون کرے، لگژری آئٹم کی در آمد سے اجتناب کیا جائے، خام مال کی در آمد پر ڈیو ٹیز ختم کی جانی چاہئے تاکہ ملک کی صنعتی اور زرعی سیکٹر ترقی کر سکے اور بر آمدات کے ذرائع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی نا کھولنے سے بالخصوص آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس کی لیٹر آف کریڈٹ جا ری نا کرنے سے چھو ٹے اور بڑے تاجر معا شی مشکلات کا شکار ہیں، خام اسٹیل سے مو ٹر وہیکل پارٹس، شمسی توانائی اسٹینڈ، زرعی مشینری پارٹس، زرعی شمسی توانائی موبائل ٹرالی اور مختلف ڈائیوں کی تیا ری کی جا تی ہے، کارخانے بند ہونے سے مزدور اور ہنر مند افراد بیروزگار ہو رہے ہیں، تعمیراتی صنعت ہزاروں دیہا ڑی دار طبقے کو روزگار فراہم کر رہا ہے جو کہ مارکیٹوں میں آئرن اینڈ اسٹیل کی قلت کے باعث بند پڑے ہیں اور لو گ بیروزگار ہو رہے ہیں، مہنگائی میں روز بروز اضافے سے سرمایہ کار سخت پریشان ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت گھمبیر مسائل کو فو ری حل کرے۔
سیکریٹری جنرل