پریس ریلیز
15-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد سٹی دکانداران اسکریپ ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی پو ری کوشش ہے کہ تاجربرادری کو کاروبا ر کے وسیع مواقع مہیا کئے جائیں، موجودہ حالات کے تناظر میں قانون پر عمل درآ مد کرنا، تاجربرادری کی ذمہ داری ہے، پو لیس ڈپا رٹمنٹ گاڑیوں کی چو ری اور چھیننے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے او ر یہ ہی وجہ ہے کہ پو لیس ڈپا رٹمنٹ نے اسکریپ کی خریدو فروخت کے لئے ایس۔او۔ پیز۔بنا دی ہیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔ حیدرآباد سٹی دکانداران اسکریپ ایسو سی ایشن کے صدر راشد قریشی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور ایس پی ہیڈ کوا رٹر شاہزیب چاچڑ کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی سے حل کرائے، اس پر ہم ایس ایس پی امجد احمد شیخ،ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہ زیب چاچڑ اور آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہم سخت پریشان تھے مارکیٹ بند کرنے پر مجبور تھے ان حالات میں آپ کے نائب صدر اویس خان اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے رکن احسن ناغڑ نے ہما رے ساتھ بہت تعاون کیا ہے جس پر ہم آپ کا اور عہدیداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، وفد کے اراکین نے حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کو سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے۔
سیکریٹری جنرل