پریس ریلیز
15-11-2022
حیدرآباد ( )گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسور ی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور تاجروفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے شرکا ء سے گفتگو میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو نظر انداز کرنے سے مسائل پیدا ہو ئے ہیں، موجودہ حالات تک پہنچانے میں پرائیویٹ سیکٹر سے عدم مشاورت کا عنصر شامل ہے، صنعت و تجا رت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، موسم سرما میں صنعتوں کو بجلی اور گیس کے بحران سے بچانے کے لئے حکومت پو ری کو شش کرے گی، سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ اور صنعتکا روں کے جوائنٹ سیشن میں صنعتکا روں کو ریلیف دلائیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون اور شہر کے انفرا اسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ، فائر بریگیڈ سسٹم کی جدید ٹیکنا لوجی اسنارکل گاڑیوں کی فراہمی او ر لینڈ ریوینیو کے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کریں گے، گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں پہلے انڈسٹریل لائژن کمیٹی کام کر رہی تھی ہم اس کے تمام مواد کوجمع کر کے انڈسٹریل لائژن کمیٹی کو دوبارہ فعال کر کے اچھے طریقے سے چلائیں گے، کمیٹی میں صنعتکاروں و تاجروں کو شامل کر کے پہلے سے بہتر طریقے سے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں گے۔ جلد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے تاجروں سے بھی ملاقات کروں گا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دو سر ا بڑا شہر اور تجا رتی، صنعتی اور زرعی حب ہے، انرجی بحران سے صنعتوں کی پیداوار ی استطاعت میں گراوٹ صنعتکا روں کے لئے بڑا مسئلہ ہے، صنعتوں کو انرجی بحران سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ گیس کی انڈسٹریل ضروریات کو پو را کرے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ واسا کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے، شہری نکا سی و فراہمی آب کے مسائل سے دو چار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد قدیمی شہر ہونے کے باجود جدید فائر سسٹم سے محروم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد اور اس کے گردو نواح کے اضلا ع اور دیہاتوں کی عوام کی تحفظ کے لئے حیدرآباد فائر بریگیڈ کو جدید خطو ط پر استوار کیا جائے، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بو ر ڈ آف ڈائریکٹرز میں تاجر برادری کی نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ صارفین کے مسائل بر وقت حل کرائے جا سکیں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، حیدرآباد کاروبار کے نقطہ نظر سے آئیڈیل سٹی ہے، البتہ ڈسٹرکٹ پو لیس کو دفاعی سازو سامان، گاڑیاں اور جدید تحقیقاتی نظام مہیا کرنے کی ضرورت ہے، آپ آئی جی سندھ سے حیدرآباد پو لیس کی نفری میں اضافے پر بات کریں، کہ گورنرسندھ کی سربراہی میں انڈسٹریل لائژن کمیٹی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صنعت و تجا رت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت صنعت و تجارت کی ترقی کے لئے ہر فورم پر تاجر برادری کے مسائل تذکر ہ کرنے کی ہدایت ہے، اجلاس میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، متحدہ قومی مومنت پاکستان سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عبد الرؤف بھائی، ندیم احمد بھائی، ڈسٹرکٹ حیدرآباد زونل جوائنٹ انچارج رفیق اجمیری بھائی، زونل کمیٹی کے اراکین جمیل نور بھائی،کامران شفیق بھائی، افضل راجپوت بھائی اور ایم پی اے ندیم صدیقی بھائی،حیدرآباد چیمبر کے اراکین لال چند لیمانی، مرزا حسن مسعود بیگ، عامر شہاب، محمد اسلم باوانی، محمدعدنان خان، دانش شفیق قریشی، افتخار عبا سی، حماد درانی، احسن ناغڑ، اسلم خان دیسوالی، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، مقصود احمد چوہان، علی لجپال، فہیم خان، حسام اقبال بیگ، راشد قریشی، عابد شیخ، عمر صدیقی، محمد رضوان و دیگر موجود تھے
سیکریٹری جنرل