پریس ریلیز
تاجر برادری پاکستان کو عظیم تر بنائے گی…عدیل صدیقی
تاجر برادری کا افواج پاکستان کے شہدا ء کو سلام عقیدت
16-8-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کنٹونمنٹ بور ڈ میں مہمان اعزازی کے حیثیت سے شرکت، سرپرست اقبال حسین بیگ ہمراہ تھے، جبکہ صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان حیدرآباد انڈس لائنز کلب اور شہر کی تاجر تنظیموں کی طرف سے 75ویں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی پرچم کشائی کی۔ عدیل صدیقی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے، آپ لوگوں نے جشن آزادی پاکستان منا کر زند ہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، تاجر برادری پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے، تاجر برادری معا شی ترقی کے لئے شب و رو ز خدمات انجام دے رہی ہے، پاکستان کے پاس دنیا کے نامور افواج ہے اور الحمد اللہ پاکستان جو ہری قوت ہے، تاجر برادری پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اوراپنے ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے،ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے پاکستان کے دفاع کے لئے تاجر برادری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ لطیف آباد بزنس فورم کے صدر عرفان شیخ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، وطن عزیز کی آزادی اور دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔شو پارٹس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین علی لجپال نے کہا کہ تاجربرادری محب وطن ہے، ہم ایک قوم بن کر دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان جیسا عظیم ملک ایک دن میں وجو میں نہیں آیا بلکہ اس کے پیچھے لا زوال قربانیوں کی ایک داستان ہے، تاجر برادری آزادی ڈائمنڈ جوبلی پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا، تاجر برادری عہد کرتی ہے کہ پاکستان کی ترقی دینے کے لئے کام کریں گے، پو ری قوم تحریک پاکستان کے اور افواج پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کی احسان مند ہے، اس موقع پرمحمد عدنان خان، محمد دانش خان، محمد سلیم خان احسن ناغڑ، فیضان خان، افتخار عبا سی، حما د درانی، جنید علی شاہ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل