پریس ریلیز
صنعتوں کے ریکار ڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے جا رہے ہیں۔۔۔نگراں صوبائی وزیر صنعت
سیکریٹری انڈسٹریز عبد الرشید سولنگی کو ورکس کمیٹیاں بنانے کی ہدایت
اسمال انڈسٹریز زون ٹو حیدرآباد کو ایکسپریس فیڈر سے پاور سپلائی دی جائے۔۔۔صلاح الدین قریشی
16-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر صنعتکار صلاح الدین قریشی نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن کے 76ویں بو ر ڈ آف ڈائریکٹر کے اجلا س میں حیدرآباد کے صنعتکا روں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ریوینیو ریکارڈ کی آٹو میشن ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ خو ش آئند ہے، صنعتکا روں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کردیا جائے صنعتکاروں کے مسائل میں کمی آئے گی، صلا ح الدین قریشی نے نگراں صوبائی وزیر ریوینیو، انڈسٹری و چیئر مین سندھ اسمال انڈسٹریز کارپو ریشن محمد یونس ڈھاگا کی توجہ ایس ایس آئی سی کے صنعتکاروں کے مسائل پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ معا شی حالات آپ کے سامنے ہیں، صنعتکا ر وں کو مالی چیلنجز کا سامنا ہے، سندھ اسمال انڈسٹریز کے بقایا جات کی ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واجبات میں شامل پیلنٹی / جرمانے کو معا ف کردیں، اس فیصلے سے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی ریکوری میں اضافہ ہوگا۔سندھ اسمال انڈسٹریز زون ٹو حیدرآباد میں دو سو صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں، انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی اور پاور سپلائی میں تعطل کی وجہ سے موجودہ صنعتوں میں بھی پیداواری عمل متاثر رہتا ہے، صنعتکا رپریشان ہیں، سندھ اسمال انڈسٹریز زون ٹو حیدرآباد میں ایکسپریس فیڈر سے صنعتوں کو زیرو لو ڈ شیڈنگ پاور سپلائی کی جائے اور انفرا اسٹرکچر کو فعا ل کیا جائے تو نئی صنعتکاری ہو گئی، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ریوینیو جنریٹ ہو گا، شہریوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ نگر اں صوبائی وزیر ریوینیو و انڈسٹریز نے سیکریٹری انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ صنعتکاروں پر مبنی ورکس کمیٹیا ں بھی تشکیل دی جائیں جو کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کی مانیٹرنگ کریں گی۔اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی، ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈاکٹر ثروت فہیم، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل