پریس ریلیز
16-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد خان سوہو کی زیر صدارت حیسکو مانیٹرنگ کمیٹی اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے مشترکہ تعارفی اجلاس میں صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ وفاقی وزیر انرجی (پاور ڈویژن) خرم دستگیر خان کے دورہ حیدرآباد پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور حیسکو کے درمیان تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا اور اب کمیٹیوں کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اور افسران چاہتے ہیں کہ بجلی کے صارفین کی جائز شکایات کا ازالہ ہونا چاہئے، کمیٹی کے کنوینیئر اور اراکین تاجر برادری کی شکایات پر پو ری طرح توجہ دیں تاکہ صارفین کے مسائل حل ہوں اور انہیں ریلیف ملے، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت کا فوکس تاجربرادری کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور ہم اسی پر عمل کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمدخان سوہو نے کہا کہ حیسکوافسران اور چیمبر کی سب کمیٹی کے اراکین کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے پر خاص توجہ دیں اور کمیٹی بنانے کا یہ ہی مقصد ہے کہ کمپنی کے صارفین اور تاجروں کو ریلیف ملے، ہم چیمبر کے ساتھ مل کر صنعت و تجا رت کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی نے کہا کہ تاجر برادری کے اجتماعی مسائل اولین ترجیحات ہیں، انڈسٹریل زون، شمع کمر شل ایریا، کاٹیج انڈسٹری زون اور لوہا مارکیٹ میں لو ڈ مینجمنٹ کے حوالے سے شیڈول پر تاجروں سے مشاورت کی جائے گی، سائٹ فیڈر پر کام رکا ہوا تھا اس کو دوبارہ شروع کرایا جائے، گھی فیڈر ٹو پر بھی تکنیکی کام جلد مکمل کیا جائے، موسم سرما میں پاور لو ڈ میں کمی ہو تی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ریشم بازار میں بو سیدہ کیبل نیٹ ورک تبدیل کیا جائے، کیپیٹل چو ڑی مارکیٹ میں ٹرانسفارمر کی استطاعت کو بڑھایا جائے،لطیف آباد کے گنجان تجارتی مراکز میں بھی حیسکو کیبل نیٹ ورک کے مرمتی کام مکمل کئے جائیں۔ اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی، اراکین فہیم خان، جمیل قائم خانی، نجم الدین ابڑو، الہ دین قائم خانی احسن ناغڑ، شاہد احمد، اسلم انصاری، بابر راجہ، عامر شہاب، شاہد کے کے، محمد اسلم باوانی کے علا وہ حیسکو مانیٹرنگ ٹیم کے اراکین چیف آپریشن آفیسر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آفیسر، ڈپٹی مینیجر فوکل پر سن، ڈپٹی مینیجر کمرشل و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل