پریس ریلیز
17-04-2024
حیدرآباد ( )نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان کے چیئر مین نعیم انور نے حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں، درآمد و بر آمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتی، ہما رے معا شرے کا المیہ یہ ہے کہ مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے مگر ان کا حل نہیں بتایا جاتا، میرے دورے کا مقصد امپورٹ ایکسپو رٹ ڈیو ٹی ٹیرف پر بزنس کمیونٹی کی تجاویز وفاقی بجٹ 2024-25 میں شامل کرانا ہے، حکومت نے ورلڈ ٹریڈ قوانین کے تحت بہت سے ممالک سے ٹریڈ ایگریمنٹ کئے ہیں بزنس کمیونٹی کو ان کا مطالعہ کرنا چاہئے جو کہ در آمد ات و بر آمدات کی بنیا دی ضرورت ہیں، حیدرآباد چیمبر چاہے تو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز سمیت دیگر قوانین سے آگاہی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بزنس کمیونٹی کو اقتصادی ترقی کی بہترین اور بنیا دی سہولیات فراہم کی جائیں، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے سپاسنامے میں جن مسائل کی نشاندہی کی ہے حکومت اس پر کام کر رہی ہے، برا در ملک سعودی عرب کی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کا ری سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی، گلاس بینگلز انڈسٹریز کو بحران سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے، حیدرآباد میں نئی انڈسٹریل ایسٹیٹ کے قیام کے لئے متعلقہ فو رم پر بات کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے چیئر مین نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان نعیم انور کا خیر مقدم کرتے ہوئے صنعتکا روں کے مسائل اور صنعتی فروغ میں حائل رکاوٹوں کا احاطہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان معا شی طو رپر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لئے روپے کی قدر میں کمی، صنعتوں کی بندش، بلند یوٹیلٹی ٹیرف، بلند مارک اپ کی شرح اور تاجر دوست اسکیم سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابوپانا ہوگا۔ تاجروں نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بجٹ تجا ویز ایف بی آر کو ارسال کرتا رہا ہے، مگر تجا ویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جاتا، گلاس بینگلز انڈسٹریز پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگانے اور دو سو فیصد گیس ٹیرف میں اضافے سے پچا س فیصد چو ڑی کی صنعتیں بند پڑی ہیں، لاکھوں مر د و خواتین محنت کش بیروزگار ہیں، حکومت گلاس بینگلز انڈسٹریز کو ٹیکسو ں میں ریلیف دے۔ صنعتکا روں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد انڈسٹریل ایسٹیٹ میں بنیا دی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں، سندھ گورنمنٹ سائٹ کی ڈیولپمنٹ کے لئے فنڈز مہیا نہیں کر تی، جبکہ سندھ انڈسٹریل ایسٹیٹ نے 2007میں تین سو ایکڑ پر سائٹ بنا رہی تھی اور صنعتکا روں نے انڈسٹریل پلاٹوں کی بکنگ کے عیوض بھا ری رقومات سائٹ انتظامیہ کو جمع کرائیں ہیں مگر ابھی تک صنعتکا روں کو پلاٹ نہیں ملے، حیدرآباد سائٹ میں نئی صنعتیں لگانے کے لئے جگہ نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت حیدرآباد میں اسپیشل اکنامی زون بنائے تاکہ ملکی اور بیرون ملک کے سرمایہ کار نئی صنعتیں لگا سکیں۔ تاجر وں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایک سو سے زیا دہ گاڑیوں کے پارٹس تیا ر کئے جاتے ہیں، مگر لاہور سے درآمد شدہ گاڑیوں کے پارٹس تیس فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہونے سے یہاں کی انڈسٹریز برباد ہو رہی ہے۔حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے صنعتکا روں و تاجروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ تاجر و صنعتکا ر نئے جذبے کے تحت معا شی ترقی کے لئے بھرپور محنت کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ آپ در آمد و بر آمد کنندگان کی بہتری اور یہاں کی صنعتوں کو ریلیف دلانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں پہلاج رائے، محمد سلیم خان، محمد ندیم یعقوب، صلاح الدین قریشی، شفقت اللہ میمن، احسن ناغڑ، محمد دانش خان، محمد یاور قریشی، سید علی حسن لجپال، محمد اسلم خان دیسوالی، محمد راشد قریشی، مقصود احمد چوہان، محمد اعظم چوہان، نواب الدی قریشی، احتشام انصا ری، حماد درانی، نواب خان، ناصر خان، جھامن داس، کامران راجپوت، رفیق موٹلانی، فرمان بیگ، سہیل بابر کے علا وہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن)کے ممبران وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل