پریس ریلیز
17-09-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد گلاس بینگلز ایسو سی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دی، تاجر برادری متحد ہوکر کاروباری ترقی کے لئے کام کریں، گلاس بینگلز انڈسٹری کا شمار حیدرآباد کی قدیمی صنعت میں ہوتاہے۔ حاجی فریدالدین صدیقی نے انڈس گلاس ورکس قائم کی جس کا شمار ایشیا میں گلاس، برتن، گلاس بینگلز اور فانوس بنانے والی کمپنیوں میں ہوتا تھا، حیدرآباد چو ڑی کی تیا ری کے حوالے سے مشہور ہے، اگرپاکستان کے د س بڑے ناموں میں حیدرآباد کی گلاس بینگلز انڈسٹری کے کسی صنعتکار کا نام ہوتا تو ہما رے لئے باعث فخر ہوتا، نہ بجلی ہے اور نہ گیس ہے لیکن پھر بھی تاجر برادری پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے پر امید ہے اور معیشت کی بہتری کے لئے محنت کر رہی ہے،حالات کہاں جارہے ہیں، ہما را پختہ ایمان ہے کہ غزوہ بدر کی طرح اللہ تعالیٰ پاکستان کی مدد کرے گا، کوئی مرد مومن پاکستان کو مشکلات سے نکالے گا، مایو سی کفر ہے، ہم مسلمان ہیں دنیا کی ساری نعمتیں پاکستان میں موجود ہیں، ٹریلین بلین ڈالر ز کے ریکو ڈ ک اور معدنیا ت کے ذخائر موجود ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے، تاجر و صنعتکا ر بزنس کریں ہم تاجر و صنعتکا روں کو آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حیدرآباد گلاس بینگلز ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر یامین صدیقی اور جنرل سیکریٹری ندیم صدیقی نے اپنے خطابات میں تاجر برادری کی خدمت کا اعا دہ کیا، انہوں نے کہا کہ تمام تلخیوں کو بھلا کر چو ڑی کی صنعت کی ترقی کے لئے کام کریں گے، تاجر برادری مسائل ہما رے علم میں لائے ہم حل کرائیں گے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، تقریب میں سابق ایم پی اے ندیم صدیقی، حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان،انجمن تاجران صدر کے نائب صدر نبیل صدیقی کے علا وہ حاجی خالد، حاجی فرید، محمد سلیم خان، فہیم خان،سید طاہر شاہ، حاجی زاہد، عرفان وارثی، ایم طارق صدیقی، ملک رفیق، ندیم ایم جنید، علیم صدیقی، سرور علی، سلمان مختار، حیدر علی، یاسین، ناصر سہیل و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل