پریس ریلیز
تاجر برادری حیسکو کے بڑے کنزیومر ہیں، مسائل حل کریں گے۔۔۔حیسکو چیف
18-11-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی کی قیاد ت میں تاجروں کے وفد کی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر چوہدری بشیر احمد گجر سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد دی اور تاجر برادری کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ محمد اکبر خان درانی نے باہمی دلچسپی کے امور لو ڈ شیڈنگ اور غیر منصافانہ بلنگ سمیت تاجر برادری کے مسائل پر بات چیت کی، محمد اکبر خان درانی نے حیسکو چیف کو حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت جو انہوں نے قبول کر لی۔ حیسکو چیف چوہدری بشیر احمد گجر نے تاجر برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری حیسکو کے بڑے صارف ہیں، مسائل مل جل کر حل کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ حیسکو کنزیومر کو زیا دہ سے زیا دہ سہولیات فراہم کرے اور اس سلسلے میں تندہی سے کام جاری ہے، حیسکو اہلکار برق رفتاری سے صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے کو شاں ہیں، اجلاس میں جنرل مینیجر آپریشن رانا عرفان، جنرل مینیجر کمرشل گوندل، حیسکو سب کمیٹی کے اراکین نجم الدین ابڑو، الہ دین قائم خانی، محمد احسن خان ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل