پریس ریلیز
کراچی پو لیس چیف آفس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں…حیدرآباد چیمبر آف کامرس
19-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی پو لیس آفس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پو لیس چیف کے دفتر پر حملہ تاجر برادری پر حملہ ہے، دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہئے، تاجربرادری پو لیس اور سیکو رٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عہدیداروں نے کراچی پو لیس آفس حملے میں رینجرز اور پو لیس کے شہدا ء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
سیکریٹری جنرل