پریس ریلیز
19-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈمینجمنٹ کے حوالے سے رمضان المبارک کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات کئے جائیں،بیک وقت دو فیڈر پر لوڈ مینجمنٹ نہ کی جائے، فنی خرابی کی صورت میں فو ری نقص دور کر کے فیڈ ر پر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے، سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ابتر معا شی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ تاجر برادری کو کاروباری مواقع فراہم کئے جائیں، کاروباری اوقات میں لو ڈ مینجمنٹ سے اجتناب کیا جائے، صنعتیں چلیں گی اور کاروباری سرگرمیاں ہوں گی تو عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور حکومتی ٹیکس اہداف کو پو راکیا جا سکے۔صدر عدیل صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل فیڈر، ٹرانسفارمر اور حیسکو لائنوں کی مرمت کے کام مکمل کر لئے جائیں دیکھنے میں آیا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بروقت دس گھنٹے شٹ ڈاؤن لے کر فیڈر کی مرمت اور لائنوں کی بہتری کے کام کئے جاتے ہیں، حیسکو کے اس رویے سے نہ صرف گھریلو صارفین متاثر ہو تے ہیں بلکہ کاروبا ری سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار براہ راست متاثر ہو تی ہے، سسٹم کو چلانے کے لئے تین سے چھ گھنٹے درکار ہو تے ہیں، بجلی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث صنعتکا ر سخت پریشان ہیں، پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور عوام کا غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی رو ٹی کے لئے سخت پریشان ہے، عوام بچوں کو تعلیم دلائے، بیماروں کا علاج کرائے یا مہنگائی کا مقابلہ کرے، لوگ خو د کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ حیسکو ہمارا ادا رہ ہے اور تاجربرادری حیسکو کی ریکوری کا تیس فیصد ریوینیو بر وقت ادا کرتی ہے، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ حیسکو ترقی کرے اور اس کے ملازمین کو زیا دہ سے زیا دہ فوائد حاصل ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ حیسکو اپنے رویے کو تبدیل کرے اور صنعت و تجا رت کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے جو کہ ملک کی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
سیکریٹری جنرل