پریس ریلیز
20-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان نے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام عوامی سہولت بازار کے دورے پر منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں عوامی سہولت بازار اچھی کو شش ہے، معا شرے کے غریب اور متوسط طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بچت بازاروں کے انعقاد کے سلسلے میں تاجر تنظیموں اور سماجی اداروں کو مل کر سماج کے پسے ہوئے طبقات کو منا سب داموں پر غذائی اشیاء کی فراہمی کے اقدامات کرنے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ معا شی ابتری سے مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے، معا شرے کے سفید پو ش طبقے سب سے زیا دہ متاثر ہیں، رمضان المبارک کے حوالے سے یو ٹیلٹی اسٹورز پر مارکیٹ سے سستی غذائی اشیا ء کی ترسیل کے اقدامات کے ثمرات غریب اور سفید پو ش طبقے کو نہیں مل رہے، یو ٹیلٹی اسٹورز پر گھنٹوں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے باوجود اشیا ء ضروریہ میسر نہیں ہے، حکومت یو ٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے، تاکہ عوام حکومت کی سبڈی کا فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بچت بازاروں میں ملبو سات کو بھی شامل کر لیا جائے تو ہما رے معا شرے کے غریب طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔ مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے عہدیدار وں انجینئر نعمان اور محمد علی نے نائب صد اویس خان اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عوامی سہولت بازار کے دور ے سے ہما ری حوصلہ افزائی ہوئی ہے، عوامی بچت بازار کے انعقاد کا مقصد کمر توڑ مہنگائی سے متاثر معا شرے کے لوگوں کو رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء مناسب قیمتوں پر مہیا کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر سید علی حسن لجپال، ارسلان عیسانی، شاہد خان، وہاب قائمخانی، یاسین آفریدی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل