پریس ریلیز
آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا
سندھ میں سیف سٹی اور کمیونٹی پولیسنگ کا نظام رائج کیا جائے۔۔۔ محمد اکرام راجپوت
20-05-2024
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سندھ ریجنل اسٹیڈنگ کمیٹی لاء اینڈ آرڈرکا اعلیٰ سطحی اجلاس انسپکٹر جنرل سندھ پو لیس غلام نبی میمن کے ساتھ سینٹرل پو لیس آفس میں منعقد ہوا، آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی سندھ ریجنل اسٹیڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرکے کنوینیر محمداکرام راجپوت نے سندھ میں امن و امان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیف سٹی اور کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کو فو ری طو رپر نافذ کیا جائے تاکہ صوبے میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد کی کارکردگی قابل تعریف ہیں۔ کنوینیر محمد اکرام راجپوت نے آئی جی سندھ کو حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،آئی جی سندھ نے محمد اکرام راجپوت کو فوکل پرسن مقرر کیا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین اور ایف پی سی سی آئی کی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیر مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ حیدرآباد کی تاجر برادری کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل مقامی پو لیس افسران کے تعاون سے حل کر لئے جاتے ہیں، حیدرآباد پو لیس ڈپارٹمنٹ اچھا کام کر رہا ہے۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیا ض مگوں، ایف پی سی سی کے نائب صدور عبد ل مھیمن خان، امان پراچہ، آصف انعام، ایف پی سی سی آئی کی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے ڈپٹی کنوینیر زمرز احسن مسعود بیگ،یاسراقبال ملک، اسلم خان دیسوالی، عمیر صدیقی،ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹر اسٹیبلشمنٹ کے افسران موجود تھے،جبکہ ڈی آئی جیز حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ نے آن لائن شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل