پریس ریلیز
سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی کے انتقال پر تاجر برادری کا اظہار افسوس
حیدرآباد چیمبر کی ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نوب الدین قریشی کی سالی کے انتقال پر تعزیت
20-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے مہران چانڈیو کی صاحبزادی اور حسین آباد ٹاؤن کے چیئرمین عمیر چانڈیو کی بھتیجی اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی سے ان کی خواہر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اراکین محمد سلیم خان، فہیم خان، احسن ناغڑ، فرمان بیگ ہمراہ تھے۔
سیکریٹری جنرل