پریس ریلیز
20-10-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر ذیلی کمیٹی برائے سوئی گیس کے چیئر مین محمد سلیم خان کی قیادت میں تاجروں کے 6رکنی وفد کی ریجنل مینیجر SSGC محمد اکرم قریشی سے ملاقات کی۔ محمد سلیم خان نے صنعتوں سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ اچانک گیس سپلائی منقطع ہونے سے نا صرف صنعت کا پیداواری عمل متاثر ہوتا ہے بلکہ لیبر کی مد میں بھا ری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، شمع کمرشل ایریا میں صبح 9تا شام 5بجے تک سپلائی میں لو پریشر کی شکایت سے صنعتکا ر پریشان ہیں، پیداواری عمل شروع کرنا مشکل ہوجاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گیس سپلائی بلا تعطل ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران جنوری اور فروری میں گیس لو ڈ مینجمنٹ سے براہ راست صنعت متاثر ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے لو ڈ مینجمنٹ شیڈول ترتیب دیا جائے، ذیلی کمیٹی کے چیئر مین نے آبادیوں میں بھی گیس کی بندش کی شکایت پر توجہ مبذول کرائی اور حیدرآباد چیمبر کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریجنل مینیجر محمد اکرم قریشی نے کہا کہ اچانک گیس کی بندش، شمع کمرشل ایریا میں گیس پریشر میں کمی اور رہائشی علا قوں میں گیس کی بندش سے متعلق شکایات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جہاں تک جنوری اور فروری میں صنعتی گیس لو ڈ مینجمنٹ کا تعلق ہے تو اس کا شیڈول کراچی میں تیار کیا جاتا ہے۔ملاقات میں اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، سہیل بابر، احسن ناغڑ، بد ر الدین و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل