پریس ریلیز
20-11-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے فرنیچر لیونگ ایکسپو کے اختتامی سیشن میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آر۔ ایف۔ ایونٹ۔ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ڈاکٹر میڈم نازش فیصل نے اسلام آباد سے آ کر حیدرآباد میں ماسٹر مولٹی فوم کے تعاون سے ایونٹ آرگنائز کیا،فرنیچر لیونگ ایکسپو میں پاکستان کے بڑے شہروں کے چالیس سے زائد نامور فرنیچر ساز کمپنیوں نے اپنے برانڈ نمائش کے لئے پیش کئے، پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے تین روزہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کا دو رہ کیا جو کہ بڑی کامیابی ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ حیدرآباد میں بہت پوٹینشل ہے، مقامی فرنیچر ساز صنعتوں کی ایونٹ میں عدم شرکت سے مایو سی ہوئی ہے، حیدرآباد کے فرنیچر کی صنعت میں ڈیولپمنٹ کی اشد ضرورت ہے، ہنر مند فرنیچر سازی میں جدت پیدا کریں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فرنیچر سازی کی صنعت میں نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے فرنیچر لیونگ ایکسپو کے اسٹالوں کے دور ے پر ہائی کوالٹی کارپیٹ اور ترک پالش ٹیکنالوجی سے تیا رفرنیچر کی تعریف کی اور کمپنیوں کو حیدرآباد میں بزنس کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں میں تیا رہونے والی مصنوعات کو ملکی اور بیرون ملک سطح پر متعارف کرانے کے لئے صنعتکا روں کو ایکسپو سینٹر کی اشد ضرورت ہے، حیدرآباد ایکسپو سینٹر تباہ ہونے کے باعث ایونٹ آرگنائزر کمپنیاں پرائیویٹ ہالوں میں صنعتی نمائشوں کا انعقاد پر مجبور ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حیدرآباد ایکسپو سینٹر کو فعال کیا جائے اور اس میں تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں۔ صدر عدیل صدیقی نے فرنیچر لیونگ ایکسپو کے اسٹال ہو لڈر میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے، اختتامی تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، فیئر ایگزیبیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان، اراکین محمد عدنان خان، راشد قریشی، احسن قریشی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل