پریس ریلیز
21-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد ڈویژن کے زیر انتظام ”آرٹ اینڈ کرافٹس“ نمائش کا دورہ کیا، نائب صدر اویس خان نے نمائش میں شریک کاروباری خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تجا رت و صنعت اور بر آمدات کے شعبے میں آگے آنے کی ضرورت ہے، خواتین بین الاقوامی سطح پر کاروبار رکر رہی ہیں، ہما رے پاکستان میں بھی صنعت و تجارت کے شعبوں میں نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، ہنر مند اور آرٹسٹ خواتین نے فیبرکس پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت مثبت طریقے سے اجاگر کی ہے جو کہ لائق تحسین ہے، فیبرکس کرافٹ میں بالخصوص سندھ کی ثقافت کی عکا سی میں جو رنگ بکھیرے ہیں وہ ایک بڑا کمال ہے، سندھ کی ثقافت اور کشیدہ کاری امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے، جبکہ حیدرآباد میں تیار ہونے والی کانچ کی چو ڑیاں اپنے منفرد رنگوں اور ڈیزائن کی وجہ سے خواتین میں پسند کی جا تی ہیں۔ میونسپل کمشنر حیدرآباد فاخر شاکر نے آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش میں خواتین کی صنعت و تجا رت کے شعب میں دلچسپی خو ش آئند ہے، خواتین میں اعتماد بحال ہو گا معیشت کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہو گی۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی حیدرآباد ڈویژن کی فاؤنڈ ر میڈم بینش افتخار قادری نے تین روزہ آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش کے اغرا ض و مقاصد پر بریفنگ میں کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش میں پینتیس اسٹال لگائے گئے ہیں جن کو خواتین نے پسند کیا، دو ہزار سے زائد خواتین نے اسٹالوں کا دورہ کیا ہے، میڈم بینش افتخار قادری نے بتایا کہ آرٹ اینڈ کرافٹس نمائش کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور صنعتوں کو نئے فیبرکس ڈیزائنر مہیا کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کی خواتین اپنے فن سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔نمائش میں حیدرآباد چیمبر کی فیئرز اینڈ ایگزیبیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان،کامران خان کے علا وہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی حیدرآباد ڈویژن کی نائب صدر آمنہ جونیجو سمیت نسیم تھیبو، فو زیہ تھیبو، نتاشہ میمن، شگفتہ خان، سعدیہ سومرو، ردا، ارم مصطفی، فرحت بانو، رخسار آفتاب، ابیرہ سومرو، ثمینہ نوہانی، اوشا نوانی، ریتیکا نوانی، سدرہ ستار، مریم اسد پنہور، جیما چارلس، غلام فاطمہ و دیگر موجو د تھے۔
سیکریٹری جنرل