پریس ریلیز
21-5-2022
حیدرآباد ( )پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر آغا تاج محمد اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رسول بخش مہر کی سربراہی میں وفد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان سے ملاقات کر کے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو صنعت و تجا رت کا مثالی ادا رہ بنائیں گے جہاں سے تاجر برادری کو جامع معلومات مہیا کی جائیں گی، بلکہ تاجر برادری کی آگاہی کے لئے سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہمارے تاجر اور صنعتکا ر اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے سکیں۔ اس موقع پر PMAکے جوائنٹ سیکریٹری و کو آرڈینیٹر سندھ سجن ہالیپو ٹو، خزانچی ڈاکٹر آفتاب آرائیں کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے اراکین حسام اقبال، محمدسلیم خان، علی لجپال، شفقت اللہ میمن، احسن ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل